وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پالی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے بھگوان بدھ کےنظریات پر یقین رکھنے والوں میں خوشی کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ جناب مودی نے کولمبو میں آئی سی سی آر کے زیر اہتمام ’کلاسیکی زبان کے طور پر پالی‘پرپینل مباحثے میں حصہ لینے والے مختلف ملکوں کے اسکالرزاور بھشکوؤں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
سری لنکا میں ہندوستان کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:
’’خوشی ہے کہ پالی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے نے بھگوان بدھ کے نظریات پر یقین رکھنے والوں میں خوشی کا جذبہ پیدا کیا ہے ۔ مختلف ملکوں کے اسکالرز اور بھشکوؤں کا مشکور ہوں، جنہوں نے کولمبو میں اس پروگرام میں حصہ لیا۔‘‘
Glad that the Indian Government’s decision of conferring Classical Language status on Pali has ignited a spirit of joy among those who believe in the thoughts of Bhagwan Buddha. Grateful to the scholars and monks from different nations who took part in this programme in Colombo. https://t.co/UJFvCkbHjz
— Narendra Modi (@narendramodi) October 24, 2024