حکومت قبائلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور مقامی سطح کے نمائندوں کے ساتھ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں وکست بھارت سنکلپ یاترا سے استفادہ کرنے والے اس پروگرام میں شامل ہوئے۔

محترمہ بھومیکا بھورایا جو کانکیر، چھتیس گڑھ کے ایک زرعی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت پر بتایا کہ وہ اپنے گاؤں کے 29 ون دھن گروپوں میں سے ایک کی سکریٹری کے طور پر کام کرتی ہیں اور انہوں  نے ون دھن یوجنا، اجولا گیس کنکشن، جل جیون، منریگا کارڈ، راشن کارڈ، اور پی ایم کسان سمان ندھی سمیت مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کیے ہیں۔

تمام سرکاری اسکیموں کے نام یاد کرنے پر محترمہ بھومیکا سے متاثر ہوکر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حکومت کو لوگوں کے لیے کام کرنے کے لیے کافی حد تک مضبوط کرتی ہے۔ وزیر اعظم  مودی نے وقت پر راشن کی دستیابی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ایک متجسس وزیر اعظم نے محترمہ  بھومیکا سے سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات کے ان کے وسیع ذرائع کے بارے میں پوچھا جو ان کے خاندان اور والدین ہیں۔ جناب مودی نے ان کے  چھوٹے بھائی سمیت دونوں بچوں کو تعلیم دلانے میں ان کے والدین کے تعاون کی تعریف کی جو اس وقت کالج میں زیر تعلیم ہے اور گاؤں کے دیگر باشندوں سے بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے وزیر اعظم کو اپنی مدد آپ کے تحت ون دھن گروپ کے بارے میں بھی بتایا جو مہوا لڈو اور آملہ اچار تیار کرتا ہے جو مارٹ کو 700 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مستفیدین کو بغیر کسی پریشانی کے تمام فوائد دستیاب کرائے گئے ہیں اور مہوا کے مناسب استعمال میں ان کی کوششوں کی بھی ستائش کی جو کہ عام طور پر نشہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے ون دھن کیندروں کے مثبت نتائج کا سہرا محترمہ  بھومیکا کو دیتے ہوئے کہا  کہ "حکومت قبائلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے’’۔ انہوں نے بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش پر شروع کی گئی پی ایم جن من یوجنا کے بارے میں بتایا جو قبائلی لوگوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہونے والی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator

Media Coverage

India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi pays homage to Dr Harekrushna Mahatab on his 125th birth anniversary
November 22, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today hailed Dr. Harekrushna Mahatab Ji as a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. Paying homage on his 125th birth anniversary, Shri Modi reiterated the Government’s commitment to fulfilling Dr. Mahtab’s ideals.

Responding to a post on X by the President of India, he wrote:

“Dr. Harekrushna Mahatab Ji was a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. His contribution towards Odisha's development is particularly noteworthy. He was also a prolific thinker and intellectual. I pay homage to him on his 125th birth anniversary and reiterate our commitment to fulfilling his ideals.”