وزیر اعظم نے آج اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ تاریخ کے صفحات میں چوری چورا کے شہیدوں کو خاطرخواہ امتیازی مقام نہیں دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ جن شہیدوں اور مجاہدین آزادی کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں ان کی داستان قوم کے سامنے پیش کرنے کی ہماری کوشش انھیں حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اس سال میں سب سے زیادہ موزوں ہے جب ملک آزادی کے 75ویں سال میں داخل ہورہا ہے۔ جناب مودی آج ویڈیو کانفرنس کے توسط سے اترپردیش کے گورکھپور کے چوری چورا میں ’چوری چورا‘ صدی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ چوری چورا کے شہیدوں کا اتنا ذکر نہیں کیا جاتا جتنا ہونا چاہئے تھا۔ چوری چورا عام آدمی کی بذات خود تحریک یافتہ جدوجہد تھی۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ’’بھلے ہی تاریخ کے صفحات میں اس جدوجہد سے وابستہ انقلابیوں کو خاطرخواہ امتیازی مقام نہیں دیا گیا تاہم اس ملک کی مٹی میں ان کا خون شامل ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں ایک بھی واقعہ ایسا دیکھنا نایاب ہے جہاں 19 مجاہدین آزادی کو ایک واقعہ کے لئے پھانسی دے دی گئی تھی۔ جناب مودی نے بابا راگھو داس اور پنڈت مدن موہن مالویہ کی کوششوں کو یاد کیا جنھوں نے تقریباً 150 لوگوں کو پھانسی کے تختہ پر جھولنے سے بچایا تھا۔

وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ پوری مہم جدوجہد آزادی کے کم معروف پہلوؤں کا پتہ لگانے کی کوشش میں طلباء اور نوجوانوں کو جوڑ رہی ہے۔ انھوں نے مجاہدین آزادی پر کتابیں لکھنے کے لئے نوجوان مصنفین کو وزارت تعلیم کی دعوت کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ چوری چورا کے متعدد مجاہدین آزادی کی حیات کو ملک کے سامنے لایا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہمارے مجاہدین آزادی کو سچی خراج عقیدت ہے کہ یہ ’چوری چورا‘ صدی تقریبات مقامی فن و ثقافت اور آتم نربھر بھارت سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے پروگرام کے انعقاد کے لئے اترپردیش کے وزیر اعظم جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور اترپردیش حکومت کی ستائش کی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”