وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چندریان- 3 کی لانچنگ پر ہندوستان کے سائنس دانوں کی انتھک لگن کی ستائش کی ہے۔
ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے ایک ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
’’چندریان-3 نے ہندوستان کے خلائی سفر میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ یہ ہر ہندوستانی کے خوابوں اور عزائم کو بلند کرتے ہوئے اونچی پرواز بھرتا ہے۔ یہ اہم کامیابی ہمارے سائنس دانوں کی انتھک لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں ان کے جذبے اور ذہانت کو سلام کرتا ہوں!‘‘
Chandrayaan-3 scripts a new chapter in India's space odyssey. It soars high, elevating the dreams and ambitions of every Indian. This momentous achievement is a testament to our scientists' relentless dedication. I salute their spirit and ingenuity! https://t.co/gko6fnOUaK
— Narendra Modi (@narendramodi) July 14, 2023