وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت آسام میں سیلاب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس چیلنج پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
سلسلہ وار ٹوئیٹس میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’ گزشتہ چند دنوں کے دوران آسام کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب دیکھنے میں آیا ہے۔ مرکزی حکومت آسام کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس چیلنج پر قابو پانے کی غرض سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔‘‘
’’ فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ وہ انخلاء کی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ فضائیہ نے انخلاء کے عمل کے حصے کے طور پر 250 سے زیادہ پروازیں کی ہیں۔‘‘
’’ وزیراعلی ہیمنت بسوا،آسام حکومت کے وزراء اور اہلکار اضلاع میں چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ میں متاثرہ علاقوں میں موجود تمام لوگوں کی حفاظت اور خیروعافیت کے لیے دعا کرتا ہوں اور ایک بار پھر ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔‘‘
Over the last few days, parts of Assam have witnessed flooding due to heavy rainfall. The Central Government is continuously monitoring the situation in Assam and is working closely with the State Government to provide all possible assistance to overcome this challenge.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 23, 2022