نئی دلّی ،20 دسمبر/ قزاقستان ، جمہوریۂ کرغز  ، تاجکستان ، ترکمانستان  اور ازبیکستان کے وزرائے خارجہ نے 20 دسمبر ، 2021 ء کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ وسط ایشیائی ملکوں کے وزرائے خزانہ  ، بھارت – وسط ایشیا مذاکرات کی تیسری  میٹنگ میں شرکت کے لئے  نئی دلّی کے دورے پر ہیں ۔

          وسط ایشیائی ملکوں کے وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے صدور کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنی قیادت  کی رضا مندی پر زور دیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو  بھارت – وسط ایشیائی مذاکرات  میں کئے گئے تبادلے سے مطلع کیا  ، جو 18 – 19 دسمبر ، 2021 ء کو بھارت کے وزیر خارجہ کی صدارت میں منعقد ہوئے اور جن میں  تجارت اور کنکٹیویٹی  ، ترقیاتی ساجھیداری ، علاقائی ترقی  اور افغانستان کی صورتِ حال پر  توجہ مرکوز کی گئی ۔

          وزیر اعظم نے ، وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ طویل تعلقات کو بھارت کی جانب سے دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کیا ، جو  بھارت کا توسیعی پڑوس ہے ۔  انہوں نے   ، اِس سال ، اُن کی آزادی کی 30 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ۔  انہوں نے 2015 ء میں تمام وسط ایشیائی ملکوں کے یاد گار دورے اور اُس کے بعد  قزاقستان  ، ازبیکستان اور کرغز جمہوریہ  کے دوروں کا ذکر کیا ۔ وزیر اعظم نے  بھارت اور  وسط ایشیا کے درمیان  ثقافتی  اور عوام سے عوام کے رابطوں کو اجاگر کیا   ، جس میں  بھارتی فلموں  ، موسیقی ، یوگا وغیرہ کو خطے میں زبردست  مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے بھارت اور وسط ایشیا کے درمیان بڑھے ہوئے اقتصادی تعاون کے امکانات کو اجاگر  کیا اور اس سلسلے میں کنکٹیویٹی کے رول پر بھی زور دیا ۔

           بھارت – وسط ایشیا مذاکرات نے  بھارت اور وسط ایشیا ئی ملکوں کے درمیان شاندار  باہمی تعلقات  میں اضافہ کیا ہے ۔  بھارت اور وسط ایشیائی ممالک   اگلے سال  اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائیں گے ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”