کابینہ نے ان بائیں بازو کی انتہاپسندی والےعلاقوں میں بہتر انٹر نیٹ اور اعداد و شمار کی خدمت فراہم کرنے کے لئے یہ منظوری دی
اس سے آتم نربھر بھارت کے مقاصد حاصل ہوں گے اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا
پروجیکٹ کی کل لاگت کا تخمینہ تقریباً 2426.39 کروڑ روپے کا ہے

وزیراعظم جناب نریندر  مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے بائیں بازو کی انتہاپسندی والے علاقوں میں سکیورٹی مقامات پر 2 جی موبائل سروسز  کو 4 جی تک اپ گریڈ کرنے کے لئے یونیورسل سروس آبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت 2343بائیں بازو کی انتہاپسندی والے  مرحلہ ایک علاقوں کو  2 جی سے 4 جی موبائل سروسز  کو اپ گریڈ کرنے پر  تخمینہ لاگت   1884.59 کرو ڑ روپے  آئے گی۔ اس میں  ٹیکسوں اور محصولات مستثنی رکھا گیا ہے۔ اس میں  5 سال کے لئے او اینڈ  ایم کو شامل کیا گیا ہے۔ البتہ بی ایس این ایل اپنی خود کی لاگت پر مزید 5 سال کے لئے ان مقامات کو برقرار رکھے گا۔ یہ کام بی ایس این ایل کو ہی دیا جائے گا کیونکہ ان مقامات کا تعلق بی ایس این ایل سے ہے۔

کابینہ نے 541.80 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت پر 5 سال کی کانٹریکچول مدت کے بعد بھی  ایک توسیع شدہ مدت کے لئے بی ایس این ایل کی جانب سے بائیں بازو کی انتہاپسندی والے مرحلہ ایک 2 جی سائٹس کے  آپریشن اور رکھ رکھاؤ کی لاگت کے فنڈ کو بھی منظوری دے دی ہے۔ مدت میں یہ توسیع  کابینہ کی طرف سے منظوری کی تاریخ  یا 4 جی سائٹس کے چالو ہونے  کی تاریخ سے 12 مہینے  تک کے لئے ہوگی۔

حکومت نے   دیسی 4 جی ٹیلی کام اکوپمنٹ  کے لئے ایک پر وقار پروجیکٹ کے واسطے بی ایس این ایل کو چنا ہے تاکہ  ٹیلی کام گیئر سیگمنٹ میں خود کفالت  حاصل کی جاسکے اور  دیگر مارکٹوں کو برآمد کرنے کے علاوہ  گھریلو مارکیٹ کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ یہ 4 جی آلات اس پروجیکٹ میں بھی تعینات کئے جائیں گے۔

اپ گریڈیشن سے  بائیں بازو کی انتہاپسندی والے ان علاقوں میں بہتر انٹرنیٹ اور اعدا د و شمار کی خدمات  فراہم کی جاسکیں گی۔ یہ داخلی امور کی وزارت اور ریاستی سرکاروں کی ضرورتوں کو پورا  کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ ان علاقوں میں تعینات سکیورٹی عملے کی مواصلاتی ضرورتوں کو بھی پورا کرے گی۔ یہ تجویز  دیہی علاقوں میں موبائل کنکٹی وٹی فراہم کرنے کے مقصد کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ   موبائل براڈ بینڈ کے ذریعہ مختلف ای۔ گورننس خدمات، بینکنگ خدمات، ٹیلی میڈیسن، ٹیلی ایجوکیشن وغیرہ کی فراہمی ان علاقوں میں ممکن ہوسکے گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets with Crown Prince of Kuwait
December 22, 2024

​Prime Minister Shri Narendra Modi met today with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait. Prime Minister fondly recalled his recent meeting with His Highness the Crown Prince on the margins of the UNGA session in September 2024.

Prime Minister conveyed that India attaches utmost importance to its bilateral relations with Kuwait. The leaders acknowledged that bilateral relations were progressing well and welcomed their elevation to a Strategic Partnership. They emphasized on close coordination between both sides in the UN and other multilateral fora. Prime Minister expressed confidence that India-GCC relations will be further strengthened under the Presidency of Kuwait.

⁠Prime Minister invited His Highness the Crown Prince of Kuwait to visit India at a mutually convenient date.

His Highness the Crown Prince of Kuwait hosted a banquet in honour of Prime Minister.