اس پروجیکٹ کی تکمیل کی کل لاگت 12,200 کروڑ روپے ہے جو 2029 تک فعالہوجائے گا
رنگ کوریڈور کی کل لمبائی 29 کلومیٹر (26 کلومیٹر ایلیویٹیڈ اور 3 کلومیٹر زیر زمین) ہے اور اس میں 22 اسٹیشن شامل ہیں جو نوپاڑہ، واگلے اسٹیٹ، ڈونگری پاڑہ، ہیرانندانی اسٹیٹ، کولشیٹ، ساکیت وغیرہ جیسے نمایاں علاقوں کو جوڑتے ہیں
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج مہاراشٹر کے تھانے انٹیگرل رنگ میٹرو ریل پروجیکٹ کوریڈور کو منظوری دے دی۔ 29 کلومیٹر طویل یہ راہداری تھانے شہر کے مغربی حصے کے احاطے میں 22 اسٹیشنوں کے ساتھ چلے گی۔ یہ نیٹ ورک ایک طرف دریائے الہاس اور دوسری طرف سنجے گاندھی نیشنل پارک [ایس جی این پی] سے گھرا ہوا ہے۔

یہ رابطہ نقل و حمل کا ایک پائیدار اور موثر ذریعہ فراہم کرے گا ، جس سے شہر کو اس کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں سہولت ملے گی اور سڑکوں پر ٹریفک کے ہجوم کو کم کیا جاسکے گا۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی۔

منصوبے کی لاگت اور فنڈنگ:

اس پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 12,200.10 کروڑ روپے ہے، جس میں حکومت ہند اور حکومت مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ دو طرفہ ایجنسیوں کی طرف سے جزوی فنڈنگ بھی شامل ہے۔

فنڈز جدید فنانسنگ طریقوں کے ذریعے بھی جمع کیے جائیں گے جیسے اسٹیشن کا نام اور کارپوریٹ کے لیے رسائی کے حقوق فروخت کرکے، اثاثوں کی مونیٹائزیشن، ویلیو کیپچر فنانسنگ روٹ۔

اہم کاروباری مراکز کو جوڑنے والی راہداری ملازمین کے ایک بڑے حصے کے لیے ایک مؤثر نقل و حمل کا آپشن فراہم کرے گی۔ یہ منصوبہ2029تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ میٹرو لائن سے روزانہ ہزاروں مسافروں، خاص طور پر طلبہ اور وہ لوگ جو روزانہ دفتر اور کام کے علاقے میں سفر کرتے ہیں، تیز رفتار اور سستی نقل و حمل کے اختیارات فراہم کرکے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس پروجیکٹ کے نتیجے میں سال 2029، 2035 اور 2045 کے لیے میٹرو کوریڈور پر روزانہ مسافروں کی مجموعی تعداد بالترتیب 6.47 لاکھ، 7.61 لاکھ اور 8.72 لاکھ ہوگی۔

مہا میٹرو سول ، الیکٹرو مکینیکل ، دیگر متعلقہ سہولیات ، کاموں اور متعلقہ اثاثوں کے ساتھ اس منصوبے کو انجام دے گی۔ مہا میٹرو نے پہلے ہی پری بولی کی سرگرمیاں اور ٹینڈر دستاویزات کی تیاری شروع کردی ہے۔ معاہدوں کو فوری طور پر بولی لگانے کے لیے جاری کیا جائے گا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage