وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے راجستھان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیتے ہوئے 4406 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے سرحدی علاقوں میں 2280 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔
یہ منصوبہ سوچ میں تبدیلی کا نتیجہ ہے، جس نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح سہولیات کے ساتھ سرحدی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔
اس فیصلے کا سڑک اور مواصلاتی رابطے اور پانی کی فراہمی، صحت اور تعلیم کی سہولیات پر بڑا اثر پڑے گا۔ یہ دیہی معاش میں بھی اضافہ کرے گا، سفر میں آسانی پیدا کرے گا، اور ان علاقوں کے باقی ہائی وے نیٹ ورک کے ساتھ رابطے کو یقینی بنائے گا۔