وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ڈیری ترقی کے لیے نظرثانی شدہ قومی پروگرام (این پی ڈی ڈی) کو منظوری دے دی ہے۔

نظرثانی شدہ این پی ڈی ڈی  ایک مرکزی سیکٹر اسکیم، کو اضافی 1000 کروڑ روپے کے ساتھ تقویت دی گئی ہے ، جس سے 15ویں مالیاتی کمیشن سائیکل (22-2021سے26-2025) کی مدت کے لیے کل بجٹ 2790 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ یہ اقدام ڈیری بنیادی ڈھانچہ کو جدیدبنانے اور توسیع دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے اوریہ شعبے کی پائیدار ترقی اور پیداواری صلاحیت کو یقینی بناتا ہے۔

نظر ثانی شدہ این پی  ڈی ڈی  دودھ کی خریداری، پروسیسنگ کی صلاحیت، اور بہتر کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنا کر ڈیری سیکٹر کو ایک تحریک دے گی۔ اس کا مقصد کسانوں کو منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل کرنے، ویلیو ایڈیشن کے ذریعے بہتر قیمتوں کو یقینی بنانے اور سپلائی چین کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے، جس سے زیادہ آمدنی اور زیادہ دیہی ترقی ہو گی۔

اسکیم دو اہم اجزاء پر مشتمل ہے:

1. جزو اے ضروری ڈیری بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے، جیسے دودھ کو ٹھنڈا کرنے والے پلانٹس، دودھ کی جانچ کرنے والی جدید لیبارٹریز، اور سرٹیفیکیشن سسٹم۔ یہ نئی دیہی ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے قیام کی بھی حمایت کرتا ہے اور شمال مشرقی خطہ (این ای آر)، پہاڑی علاقوں، اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) میں اور خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں دودھ کی خریداری اور پروسیسنگ کو مضبوط کرتا ہے، ساتھ ہی ساتھ وقف گرانٹ کے ساتھ 2 دودھ پیدا کرنے والی کمپنیوں (ایم پی سیز) کی تشکیل کی بھی حمایت کرتا ہے۔

2. جزو  بی، جسے‘‘کوآپریٹیو کے ذریعے ڈیرینگ (ڈی ٹی سی)’’ کے نام سے جانا جاتا ہے، دستخط شدہ معاہدوں کے مطابق حکومت جاپان اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جی آئی سی اے) کے ساتھ تعاون کے ذریعے ڈیری کی ترقی کو فروغ دیاجائے گا۔ یہ جزو نو ریاستوں (آندھرا پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، پنجاب، راجستھان، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال) میں ڈیری کوآپریٹیو کی پائیدار ترقی، پیداوار، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

این پی ڈی ڈی کے نفاذ سے پہلے ہی 18.74 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے سے بہت بڑا سماجی و اقتصادی اثر ہوا ہے اور اس سے 30,000 سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں اور دودھ کی خریداری کی صلاحیت میں روزانہ 100.95 لاکھ لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ این پی ڈی ڈی نے دودھ کی بہتر جانچ اور کوالٹی کنٹرول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں بھی مدد کی ہے۔ گاؤں کی سطح پر دودھ کی جانچ کرنے والی 51,777 سے زیادہ لیبارٹریوں کو مضبوط کیا گیا ہے، جبکہ 123.33 لاکھ لیٹر کی مشترکہ صلاحیت کے ساتھ 5,123 بلک دودھ کولر نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 169 لیبز کو فورئیر ٹرانسفارم انفراریڈ (ایف ٹی آئی آر) دودھ کے تجزیہ کاروں کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے، اور 232 ڈیری پلانٹس میں اب ملاوٹ کا پتہ لگانے کے لیے جدید نظام موجود ہیں۔

نظرثانی شدہ این پی ڈی ڈی سے 10,000 نئی ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیاں قائم کرنے کی توقع ہے، شمال مشرقی خطہ (این ای آر) میں پروسیسنگ کے ساتھ ساتھ این پی ڈی ڈی کے جاری منصوبوں کے علاوہ وقف گرانٹ سپورٹ کے ساتھ  دودھ پیدا کرنے والی کمپنیوں (ایم پی سیز) کی تشکیل، جس سے 3.2 لاکھ براہ راست اوربالواسطہ  روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے خاص طور پرخواتین کو فائدہ ہوگا،جو کہ ڈیری ورک فورس کا 70 فیصد حصہ ہے۔

ڈیری ترقی  کے لیے نظرثانی شدہ قومی پروگرام بھارت کے جدید بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرے گا جو سفید انقلاب 2.0 کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور نئی ٹیکنالوجی اور معیار کی جانچ کی لیبز فراہم کرکے نئے بننے والے کوآپریٹیو کی مزید مدد کرے گا۔ یہ پروگرام دیہی معاش کو بہتر بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ایک مضبوط، زیادہ لچکدار ڈیری صنعت بنانے میں مدد کرے گا جس سے ملک بھر کے لاکھوں کسانوں اور اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔

 

  • H Sethrongkhyu Sangtam May 11, 2025

    🙏🙏
  • Jitendra Kumar May 07, 2025

    🇮🇳🇮🇳🙏
  • Naresh Telu May 01, 2025

    jai modi🙏
  • Gaurav munday April 23, 2025

    8766
  • Bhupat Jariya April 17, 2025

    Jay shree ram
  • Kukho10 April 15, 2025

    PM Modi is the greatest leader in Indian history!
  • jitendra singh yadav April 12, 2025

    जय श्री राम
  • Rajni Gupta April 11, 2025

    जय हो 🙏🙏🙏🙏
  • ram Sagar pandey April 10, 2025

    🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम🙏💐🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹जय माँ विन्ध्यवासिनी👏🌹💐जय माता दी 🚩🙏🙏जय श्रीकृष्णा राधे राधे 🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम 🙏💐🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹ॐनमः शिवाय 🙏🌹🙏जय कामतानाथ की 🙏🌹🙏
  • Ashish deshmukh April 09, 2025

    Modi
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
MiG-29 Jet, S-400 & A Silent Message For Pakistan: PM Modi’s Power Play At Adampur Airbase

Media Coverage

MiG-29 Jet, S-400 & A Silent Message For Pakistan: PM Modi’s Power Play At Adampur Airbase
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
We are fully committed to establishing peace in the Naxal-affected areas: PM
May 14, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has stated that the success of the security forces shows that our campaign towards rooting out Naxalism is moving in the right direction. "We are fully committed to establishing peace in the Naxal-affected areas and connecting them with the mainstream of development", Shri Modi added.

In response to Minister of Home Affairs of India, Shri Amit Shah, the Prime Minister posted on X;

"सुरक्षा बलों की यह सफलता बताती है कि नक्सलवाद को जड़ से समाप्त करने की दिशा में हमारा अभियान सही दिशा में आगे बढ़ रहा है। नक्सलवाद से प्रभावित क्षेत्रों में शांति की स्थापना के साथ उन्हें विकास की मुख्यधारा से जोड़ने के लिए हम पूरी तरह से प्रतिबद्ध हैं।"