1. اقتصادی امور سے وابستہ کابینہ کمیٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ، تقریباً 10000 کروڑ روپئے کے بقدر کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ درجہ ذیل تین اہم ریلوے اسٹیشنوں  کی از سر نو ترقی کے لیے بھارتی ریلوے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی:

    ۱ے ) نئی دہلی ریلوے اسٹیشن

    بی)  احمد آباد ریلوے اسٹیشن اور

    سی) چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (سی ایس ایم ٹی) ممبئی

    ریلوے اسٹیشن کسی بھی شہر کے لیے ایک اہم اور مرکزی مقام ہوتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریلوے کی تبدیلی میں اسٹیشنوں کی ترقی کواہمیت دی ہے۔ کابینہ کا آج کا فیصلہ اسٹیشنوں کی ترقی کو نئی سمت عطا کرتا ہے۔ 199 اسٹیشنوں کی ازسر نو ترقی کا کام جاری ہے۔ ان میں سے 47 اسٹیشنوں کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ بقیہ اسٹیشنوں کے لیے ماسٹر پلاننگ اور ڈیزائن کا کام چل رہا ہے۔ 32 اسٹیشنوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ آج کابینہ نے 3 بڑے اسٹیشنوں یعنی نئی دہلی، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس(سی ایس ایم ٹی)، ممبئی اور احمدآباد ریلوے اسٹیشنوں کے لیے 10000 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے۔

    اسٹیشن ڈیزائن کے معیاری عناصر یہ ہوں گے:

    1. ہر ایک اسٹیشن میں ایک ہی مقام پر مسافروں کی تمام  تر سہولتوں کے ساتھ خوردہ، کیفٹیریا، تفریحی سہولتوں  کے لیے ایک بڑا روف پلازا (36/72/108 میٹر) ہوگا۔
    2. ریلوے ٹریک کے دونوں جانب اسٹیشن کی عمارت کے ساتھ شہر کے دونوں کناروں کو اسٹیشن سے جوڑا جائے گا۔
    3. فوڈ کورٹ، ویٹنگ لاؤنج، بچوں کے کھیلنے کی جگہ، مقامی مصنوعات کے لیے جگہ وغیرہ سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی۔
    4. شہر کے اندر واقع اسٹیشنوں میں سٹی سینٹر جیسی جگہ ہوگی۔
    5. اسٹیشنوں کو آرام دہ بنانے کے لیے وافر روشنی، وے فائنڈنگ/ اشارے، سمعی انتباہ ، لفٹ/ برقی زینے/ ٹریولیٹرس ہوں گے۔
    6. وافر پارکنگ سہولتوں کے ساتھ ٹریفک کے آسان نقل و حمل کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے۔
    7. نقل وحمل کے دیگر ذرائع جیسے میٹرو، بس وغیرہ کے ساتھ ارتباط ہوگا۔
    8. شمسی توانائی، آبی تحفظ/ری سائیکلنگ اور شجرکاری کے احاطہ میں بہتری کے ساتھ گرین بلڈنگ تکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔
    9. دیویانگ جنوں کے موافق سہولتیں فراہم کرانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
    10. ان اسٹیشنوں کو انٹیلی جنٹ بلڈنگ کے تصور پر تیار کیا جائے گا۔
    11. آمد/رخصتی کا علیحدہ علیحدہ راستے ، بے ترتیبی سے مبرا پلیٹ فارم، بہتر سطح، پوری طرح سے ڈھکے ہوئے پلیٹ فارموں کی تعمیر کی جائے گی۔
    12. سی سی ٹی وی اور ایکسیس کنٹرول نصب کرنے سے ریلوے اسٹیشن محفوظ ہوں گے۔
    13. مشہور اسٹیشن عمارتیں کچھ اس طرح ہوں گی۔
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.