وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 2022-2021 سے 2026-2025  تک کی مدت کے دوران 1179.72 کروڑ روپے کی کل لاگت سے ‘خواتین کی حفاظت’ پر سرپرست اسکیم کے نفاذ کو جاری رکھنے کی وزارت داخلہ کی تجویز کو منظوری دی۔

کل پروجیکٹ کے اخراجات 1179.72 کروڑ روپے میں سےکل 885.49 کروڑ روپےامور داخلہ کی وزارت(ایم ایچ اے) اپنے بجٹ سے فراہم کرے گی اور 294.23 کروڑ روپے نربھیا فنڈ سے فراہم کیے جائیں گے۔

کسی ملک میں خواتین کی حفاظت کئی عوامل کا نتیجہ ہے جیسے کہ سخت قوانین کے ذریعے سخت روک تھام، انصاف کی موثر فراہمی، بروقت شکایات کا ازالہ اور متاثرین تک آسانی سے قابل رسائی ادارہ جاتی امدادی ڈھانچہ۔ خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق معاملات میں سخت روک تھام انڈین پینل کوڈ، کریمنل پروسیجر کوڈ اور انڈین ایویڈینس ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔

خواتین کی حفاظت کے لیے اپنی کوششوں میں، حکومت ہند نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر کئی پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔ ان منصوبوں کے مقاصد میں خواتین کے خلاف جرائم کے معاملے میں بروقت اقدامات اور تفتیش کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں میکانزم کو مضبوط بنانا اور ایسے معاملات میں تفتیش اور جرائم کی روک تھام میں اعلیٰ کارکردگی شامل ہے۔

حکومت ہند نے ‘‘خواتین کی حفاظت’’ کے لیے  سرپرست  اسکیم کے تحت درج ذیل پروجیکٹوں کو جاری رکھنے کی تجویز پیش کی ہے:

  1. 112 ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم (ای آر ایس ایس) 2.0  ؛
  2. سنٹرل فرانزک سائنسز لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن، بشمول نیشنل فرانزک ڈیٹا سینٹر کا قیام؛
  3. ریاستی فرانزک سائنس لیبارٹریز (ایف ایس ایل ایس) میں ڈی این اے تجزیہ، سائبر فرانزک صلاحیتوں کو مضبوط بنانا؛
  4. خواتین اور بچوں کے خلاف سائبر کرائم کی روک تھام؛
  5. خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمات سے نمٹنے کے لیے تفتیش کاروں اور استغاثہ کی صلاحیتوں کی تعمیر اور تربیت؛ اور
  6. خواتین ہیلپ ڈیسک اور انسداد انسانی  اسمگلنگ یونٹ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'Under PM Narendra Modi's guidance, para-sports is getting much-needed recognition,' says Praveen Kumar

Media Coverage

'Under PM Narendra Modi's guidance, para-sports is getting much-needed recognition,' says Praveen Kumar
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister remembers Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary
January 03, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi remembered the courageous Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary today. Shri Modi remarked that she waged a heroic fight against colonial rule, showing unparalleled valour and strategic brilliance.

In a post on X, Shri Modi wrote:

"Remembering the courageous Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary! She waged a heroic fight against colonial rule, showing unparalleled valour and strategic brilliance. She inspired generations to stand against oppression and fight for freedom. Her role in furthering women empowerment is also widely appreciated."