وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں ، کابینہ نے اعلیٰ ترحسن کارکردگی کے حامل شمسی پی وی ماڈیولس سے متعلق قومی پروگرام کے بارے میں پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (قسط II) کے نفاذ کی غرض سے نئی اورقابل تجدیدتوانائی کی وزارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ اعلیٰ ترحسن کارکردگی کےحامل شمسی پی وی ماڈیولس میں گیگا واٹ (جی ڈبلیو ) اسکیم کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت حاصل کرنے کے لئے اس اسکیم پر 19,500 کروڑروپے کی تخمینہ لاگت آئے گی ۔
اعلیٰ ترحسن کارکردگی کے حامل شمسی پی وی ماڈیولس کے بارے میں قومی پروگرام کا مقصد ، بھارت میں اعلیٰ اثرانگیزی کے حامل شمسی پی وی ماڈیولس کی تیاری کے لئے ایک ایکونظام تیارکرنا ہے ، تاکہ قابل تجدیدتوانائی کے شعبے میں درآمدات پرانحصار کو کم کیاجاسکے ۔ اس کی بدولت آتم نربھربھارت پہل مستحکم ہوگی اورروزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے ۔
شمسی پی وی تیارکرنے والے مینوفیکچررس کا منتخب کرنے کے ایک شفاف عمل کے ذریعہ انتخاب کیاجائے گا۔ پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم کے تحت گھریلو مارکیٹ سے اعلیٰ ترحسن کارکردگی کے حامل شمسی پی وی ماڈیولس کی فروخت پر شمسی پی وی مینوفیکچرنگ پلانٹس کاکام کاج شروع ہونے کے بعد پانچ سال کے لئے ترغیب فراہم کی جائے گی ۔
مذکورہ اسکیم کی بدولت درج ذیل نتائج /فائدوں کا امکان ہے :
- ایسا اندازہ لگایاگیاہے کہ لگ بھگ 65000میگاواٹ سالانہ مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کے حامل مکمل یاجزوی طورپرمربوط شمسی پی وی ماڈیولس نصب کئے جائیں گے ۔
- اس اسکیم کی بدولت لگ بھگ 94000کروڑروپے کے بقدر براہ راست سرمایہ ہوگی ۔
- ای وی اے ، شمسی گلاس ، بیک شیٹ وغیرہ جیسے فاضل سامان کے لئے مینوفیکچرنگ کی صلاحیت پیداہوگی
- لگ بھگ 1,95,000افراد کو براہ راست روزگار اورلگ بھگ 7,80,000افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم ہوگا۔
- تقریبا ایک لاکھ 37 ہزارکروڑروپے کے بقدر درآمدی متبادل
- شمسی پی وی ماڈیولس میں اعلیٰ ترحسن کارکردگی کی حصولیابی کی غرض سے ، تحقیق اورترقی کو رفتارملے گی