ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کی ترقی میں مسلسل پیش رفت

ایک وائبرنٹ سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے گجرا ت کے  سانند میں ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کرنے کے لیے کائنس سیمی کون پرائیویٹ لمٹیڈ کی تجویز کو منظوری دی۔

مجوزہ یونٹ کو 3,300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کیا جائے گا۔ اس یونٹ کی صلاحیت یومیہ 60 لاکھ چپس ہوگی۔

اس یونٹ میں تیار کردہ چپس مختلف قسم کی ایپلی کیشنز کو پورا کرے گی،جس میں صنعتی، آٹوموٹیو، الیکٹرک وہیکلز، کنزیومر الیکٹرانکس، ٹیلی کام، موبائل فونز وغیرہ شامل ہیں۔

ہندوستان میں سیمی کنڈکٹرز اور ڈِسپلے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کے پروگرام کو21 دسمبر2021 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا، جس کی کل لاگت 76,000 کروڑ روپے ہے۔

جون2023 میں، مرکزی کابینہ نے گجرات کے سانند میں سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کرنے کی پہلی تجویز کو منظوری دی تھی۔

فروری 2024 میں مزید تین سیمی کنڈکٹر یونٹس کو منظوری دی گئی۔ ٹاٹا الیکٹرانکس گجرات کے دھولیرا میں ایک سیمی کنڈکٹر فیب اور آسام کے موریگاؤں میں ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کر رہا ہے۔ سی جی پاور گجرات کے سانند میں ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کر رہی ہے۔

تمام 4 سیمی کنڈکٹر یونٹس کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری ہے اور یونٹس کے قریب ایک مضبوط سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام ابھر رہا ہے۔ یہ 4 یونٹ تقریباً 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لائیں گی۔ ان یونٹس کی مجموعی صلاحیت تقریباً 7 کروڑ چپس روزانہ ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”