وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے خریف سیزن،2024 (یکم اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک) فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے)پر غذائیت پر مبنی سبسڈی(این بی ایس)کی شرحیں طے کرنے کے لیے محکمہ کھاد کی تجویز کو منظوری دی۔ این بی ایس اسکیم کے تحت کھاد اور 3 نئے کھادوں کے درجات کو شامل کرنے کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ خریف سیزن2024 کے لیے عبوری بجٹ کی ضرورت تقریباً24,420 کروڑ روپے ہوگی۔

فوائد:

  1. کسانوں کو رعایتی، سستی اور مناسب قیمتوں پر کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

کھادوں اورلاگت کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ رجحانات کے پیش نظر  فاسفیٹک اور پوٹاسک کے کھادوں پر سبسڈی کو معقول بنانا۔

این بی ایس میں تین نئے درجات کی شمولیت سے مٹی کی متوازن صحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور مٹی کی ضرورت کے مطابق مائیکرو نیوٹرینٹس کے ساتھ مضبوط کھادوں کا انتخاب کرنے کے لیےکسانوں کو متبادل پیش کیا جاسکے گا۔

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

فاسفیٹک اور پوٹاسک کھادوں پر سبسڈی خریف 2024 کے لیے منظور شدہ نرخوں (یکم اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک قابل اطلاق) کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی،تاکہ کسانوں کو ان کھادوں کی سستی قیمتوں پر آسانی سے دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

پس منظر:

حکومت کھاد کے مینوفیکچررز/درآمد کنندگان کے ذریعے کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر فاسفیٹک اور پوٹاسک کھاد کے 25 گریڈ فراہم کر رہی ہے۔ فاسفیٹک اور پوٹاسک کھادوں پر تغذیے پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) اسکیم کے تحت یکم اپریل2010 سے چلتی  آ رہی ہے۔ اپنے کسان دوستانہ نقطہ نظر کے مطابق، حکومت کسانوں کو مناسب قیمتوں پر فاسفیٹک اور پوٹاسک کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔ کھادوں اور لاگت یعنی یوریا، ڈی اے پی، ایم او پی اور سلفر کی بین الاقوامی قیمتوں کے حالیہ رجحانات کے پیش نظرحکومت نے فاسفیٹک اور پوٹاسک(پی اینڈ کے) کھادوں پر یکم اپریل 2024 سے30 ستمبر 2024 تک تغذیے پر مبنی سبسڈی(این بی ایس) کی شرحوں کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے این بی ایس اسکیم کے تحت 3 نئی کھاد کے گریڈز کو شامل کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سبسڈی، کھاد کمپنیوں کو منظور شدہ اور نوٹیفائیڈ نرخوں کے مطابق فراہم کی جائے گی،تاکہ کسانوں کو مناسب قیمتوں پر کھاد دستیاب ہوسکے۔

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
India’s green infra surge could spark export wave, says Macquarie’s Dooley

Media Coverage

India’s green infra surge could spark export wave, says Macquarie’s Dooley
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Lieutenant Governor of Jammu & Kashmir meets Prime Minister
July 17, 2025

The Lieutenant Governor of Jammu & Kashmir, Shri Manoj Sinha met the Prime Minister Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The PMO India handle on X wrote:

“Lieutenant Governor of Jammu & Kashmir, Shri @manojsinha_ , met Prime Minister @narendramodi.

@OfficeOfLGJandK”