وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے فوسفیٹک اور پوٹاسک(پی اینڈ کے) کھادوں پر ربیع سیزن 2023-24 (01.10.2023 سے 31.03.2024 تک) کے لیے غذائیت سے پُر سبسڈی (این بی ایس) کی شرحیں طے کرنے کے لیے محکمہ کھاد کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
سال |
روپے فی کلو گرام |
|||
ربیع, 2023-24 (تک 31.03.2024 سے 01.10.2023) |
این |
پی |
کے |
ایس |
47.02 |
20.82 |
2.38 |
1.89 |
آئندہ ربیع سیزن 2023-24 میں، این بی ایس پر 22,303 کروڑ روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔
پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی ربیع 2023-24 کے لیے(01.10.2023 سے 31.03.2024 تک) منظور شدہ نرخوں کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی تاکہ کسانوں کو ان کھادوں کی سستی قیمتوں پر آسانی سے دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
فوائد:
- کسانوں کو رعایتی، مناسب اور سبسڈیڈائز قیمتوں پر کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ii کھادوں اور ان پٹ کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ رجحانات کے پیش نظر پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی کو معقول بنانا۔
پس منظر:
حکومت کھاد کے مینوفیکچررز/درآمد کنندگان کے ذریعے کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر پی اینڈ کے کھاد کے 25 گریڈ فراہم کر رہی ہے۔ پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی این بی ایس اسکیم کے تحت 01.04.2010 سے جاری ہے۔ اپنے کسان دوستانہ نقطہ نظر کے مطابق حکومت، کسانوں کو مناسب قیمتوں پر پی اینڈ کے کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ کھادوں اور آدانوں یعنی یوریا، ڈی اے پی، ایم او پی اور سلفر کی بین الاقوامی قیمتوں کے حالیہ رجحانات کے پیش نظر، حکومت نے ربیع 2023-24 کے لیے فوسفیٹک اور پوٹاسک کھاد پر 01.10.23 سے 31.03.24 تک این بی ایس کی شرحوں کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھاد بنانے والی کمپنیوں کو منظور شدہ اور نوٹیفائیڈ نرخوں کے مطابق سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ کسانوں کو مناسب قیمت پر کھاد دستیاب ہوسکے۔.