انہیں کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) ایکٹ، 2002 کے تحت رجسٹر کیا جائے گا
پیکس سے اپیکس: پرائمری سے لے کر قومی سطح کی کوآپریٹو سوسائٹیز بشمول پرائمری سوسائٹیز، ضلعی، ریاستی اور قومی سطح کے فیڈریشنز، کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز اور کاشتکاروں کی پیداواری تنظیمیں (ایف پی او) اس کی رکن بن سکتی ہیں۔ اس کے ضمنی قوانین کے مطابق سوسائٹی کے بورڈ میں ان تمام کوآپریٹوز کے منتخب نمائندے شامل ہوں گے
یہ سوسائٹی متعلقہ مرکزی وزارتوں کے تعاون سے ایک امبریلا تنظیم کے طور پر کام کرے گی اور آرگینک مصنوعات کو جمع کرنے اور ان کی خریداری، سند کاری، جانچ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کا کام انجام دے گی
کوآپریٹوز کی جامع ترقی کے ماڈل کے ذریعے ’’سہکار سے سمردھی‘‘ کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے خاص طور سے کامرس اور صنعت کی وزارت، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم/ڈونر) کی پالیسیوں، منصوبوں اور ایجنسیوں کے توسط سے ’مکمل حکومت کے نقطہ نظر‘ کے تعاون کے ساتھ کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) ایکٹ، 2002 کے تحت آرگینک مصنوعات کے لیے ایک قومی سطح کی کوآپریٹو سوسائٹی کے قیام اور فروغ کے ایک تاریخی فیصلہ کو منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹیز کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانے کے لیے  تمام کوششیں کی جانی چاہئیں اور انہیں ’سہکار سے سمردھی‘ کے نظریہ کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کامیاب اور حوصلہ افزا  تجارتی صنعتوں میں بدلنا چاہیے۔ اس طرح کوآپریٹو سوسائٹیز کے لیے عالمی سطح پر غور کرنا اور اس کا مسابقتی فائدہ اٹھانے کے لیے  مقامی سطح کے  کام کو انجام دینا ضروری ہے۔

اس لیے، آرگینک سیکٹر سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے انتظام کے لیے ایک تنظیم کے طور پر کام کرکے  کوآپریٹو سیکٹر سے آرگینک مصنوعات پر زور دینے کے لیے ایم ایس سی ایس قانون، 2002 کے دوسرے شیڈول کے تحت رجسٹر ہونے کے لیے ایک قومی سطح کی کوآپریٹو سوسائٹی کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

پیکس سے اپیکس: پرائمری سے قومی سطح کی کوآپریٹو سوسائٹیز بشمول پرائمری سوسائٹیز، ضلعی، ریاستی اور قومی  سطح کی سوسائٹیز، کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز اور  کاشتکاروں کی پیداواری تنظیم (ایف پی او) اس کی رکن بن سکتی ہیں۔ ان تمام کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذیلی قوانین کے مطابق سوسائٹی کے بورڈ میں ان کے منتخب نمائندے شامل ہوں گے۔

کوآپریٹو سوسائٹی مستند اور معیاری آرگینک مصنوعات مہیا کرا کر آرگینک سیکٹر سے متعلق مختلف سرگرمیوں کو انجام دے گی۔ یہ گھریلو کے ساتھ ساتھ عالمی بازاروں میں آرگینک مصنوعات کی مانگ اور کھپت کو جاننے میں مدد کرے گی۔ یہ سوسائٹی کوآپریٹو سوسائٹیز اور آخر میں ان کے کسان ممبران کو سستی قیمت پر جانچ اور سندکاری کی سہولت فراہم کرکے بڑے پیمانے پر ذخیرہ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے ذریعے آرگینک مصنوعات کی اونچی قیمت کا فائدہ حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔

کوآپریٹو سوسائٹی ابتدائی زرعی قرض سمیت رکن کوآپریٹو سوسائٹیز کے توسط سے آرگینک  کھیتی کرنے والے کاشتکاروں  کو ذخیرہ، سند کاری، جانچ، خرید، ڈبہ بندی، برانڈنگ، لیبلنگ، پیکیجنگ، رسد کی سہولیات، آرگینک مصنوعات کی مارکیٹنگ اور مالی مدد کا انتظام کرنے کے لیے ادارہ جاتی مدد بھی فراہم کرے گی۔ سوسائٹی/ کاشتکاروں کی پیداواری تنظیم (ایف پی او) اور حکومت کی مختلف اسکیموں اور ایجنسیوں کی مدد سے تمام آرگینک مصنوعات کی تشہیر و ترقی سے متعلق سرگرمیوں میں شریک ہوگی۔  یہ ان منظور شدہ آرگینک ٹیسٹنگ لیب اور  سندکاری والے اداروں کی فہرست تیار کرے گی، جو تربیت اور سندکاری کی لاگت کو کم کرنے کے لیے سماج کے ذریعے متعینہ پیمانوں کو پورا کرتے ہیں۔

یہ سوسائٹی ممبر کوآپریٹوز کے توسط سے کوآپریٹوز اور متعلقہ اداروں کے ذریعے تیار کردہ آرگینک مصنوعات کے مکمل سپلائی چین کا انتظام کرے گی۔ یہ  ایم ایس سی ایس قانون، 2002 کے تحت ایکسپورٹ مارکیٹنگ کے لیے قائم کی گئی نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ سوسائٹی کی خدمات کا استعمال کرے گی اور اس طرح عالمی بازار میں آرگینک مصنوعات کی پہنچ اور مانگ کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔ یہ آرگینک پیداوار کرنے والوں کو  تکنیکی رہنمائی، تربیت اور صلاحیت سازی کی سہولت بھی فراہم کرے گی اور آرگینک پیداوار کے لیے  پوری طرح سے وقف مارکیٹ انٹیلی جنس سسٹم تیار کرے گی اور اس کی دیکھ بھال کرے گی۔ آرگینک کھیتی کو فروغ دیتے وقت، باقاعدہ اجتماعی کھیتی اور آرگینک کھیتی کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے نظریہ پر عمل کیا جائے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.