نئی دہلی،  8/جولائی2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ’زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ‘ کے تحت مالی معاونت کی مرکزی شعبہ کی اسکیم میں درج ذیل ترامیم کو اپنی منظوری دے دی ہے:

  1. اہلیت کی توسیع ریاستی ایجنسیوں / اے پی ایم سی، قومی و ریاستی کوآپریٹیو کمیٹیوں کے فیڈریشنوں، کسان پیداواری تنظیموں (ایف پی او) اور خود امدادی گروپوں کے فیڈریشنوں (ایس ایچ جی) تک کردی گئی ہے۔
  2. فی الحال ایک مقام پر 2 کروڑ روپئے تک کے قرض کے لئے سودی مدد کی اہلیت۔ اگر ایک اہل اکائی مختلف مقامات پر پروجیکٹ لگاتی ہے تو ایسے سبھی پروجیکٹ 2 کروڑ روپئے تک کے قرض کے لئے سودی مدد کی اہل ہوگی۔ لیکن نجی شعبے کی اکائی کے لئے ایسے پروجیکٹوں کی زیادہ سے زیادہ حد 25 ہوگی۔ 25 پروجیکٹوں کی یہ حد ریاستی ایجنسیوں، قومی و ریاستی کوآپریٹیو کمیٹیوں کے فیڈریشنوں، ایف پی او کے فیڈریشنوں اور خود امدادی گروپوں کے فیڈریشنوں پر نافذ نہیں ہوگی۔ مقام کا مطلب ایک گاؤں یا شہر کی حد ہوگی، جس سے ایک الگ ایل جی ڈی (لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹری) کوڈ ہوگا۔ ایسا ہر پروجیکٹ ایک الگ ایل جی ڈی کوڈ والی جگہ پر ہونا چاہئے۔
  3. اے پی ایم سی کے لئے ایک ہی بازار یارڈ کے اندر مختلف بنیادی ڈھانچے کی اقسام جیسے کولڈ اسٹوریج، سورٹنگ، گریڈنگ اور ایسیئنگ اکائیوں، سائیلوس وغیرہ کے ہر پروجیکٹ کے لئے 2 کروڑ روپئے تک کے قرض پر سودی مدد دی جائے گی۔
  4. استفادہ کنندہ کو جوڑنے یا ہٹانے کے سلسلے میں ضروری تبدیلی کرنے کے لئے زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر کو اختیار دیا گیا ہے تاکہ اسکیم کی اصل روح میں تبدیلی نہ ہو۔
  5. مالی سہولت کی مدت 2025-26 تک چار سال سے بڑھاکر 6 سال کردی گئی ہے اور 2032-33 تک اس اسکیم کی کل مدت 10 سے بڑھاکر 13 کردی گئی ہے۔

اس اسکیم میں ترمیم سے سرمایہ کاری کے حصول میں ملٹی پلائیر ایفیکٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ یہ بھی یقینی بنایا جاسکے گا کہ اس کا فائدہ چھوٹے اور حاشیائی کسانوں تک پہنچے۔ اے پی ایم سی مارکیٹ، بازار روابط قائم کرنے اور سبھی کسانوں کے لئے فصل کٹائی کے بعد عوامی بنیادی ڈھانچے کو کھلا رکھنے کے لئے ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے قائم کئے جاتے ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"