مشن انتہائی موسمی واقعات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں اضافی برتری کو فروغ دیتا ہے
جدید سینسر اور اعلیٰ کارکردگی والے سپر کمپیوٹر کے ساتھ اگلی نسل کے ریڈار اور سیٹلائٹ سسٹم شامل کیے جائیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج دو سالوں میں 2,000 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ’مشن موسم‘ کو منظوری دی۔

مشن موسم، جسے بنیادی طور پر ارضیاتی سائنس کی وزارت کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، ہندوستان کے موسم اور آب و ہوا سے متعلق سائنس، تحقیق اور خدمات کو زبردست فروغ دینے کے لیے ایک کثیر جہتی اور تبدیلی کی پہل ہونے کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ اسٹیک ہولڈروں، بشمول شہریوں اور صارفین کو، موسم کے شدید واقعات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں بہتر طریقے سے لیس کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ اہم پروگرام طویل مدت میں کمیونٹی، مختلف شعبوں اور ماحولیاتی نظام میں صلاحیت اور لچک کو وسیع کرنے میں مدد کرے گا۔

مشن موسم کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان تیزی سے تحقیق اور ترقی اور ماحولیاتی علوم، خاص طور پر موسم کی نگرانی، ماڈلنگ، پیشین گوئی اور انتظام میں صلاحیتوں کی وضاحت کرے گا۔ جدید مشاہداتی نظام، اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ، اور مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ جیسی جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے، مشن موسم اعلیٰ درستگی کے ساتھ موسم کی پیشین گوئی کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔

مشن کے مرکزی توجہ میں وقتی اور مقامی پیمانے پر انتہائی درست اور بروقت موسم اور آب و ہوا کی معلومات فراہم کرنے کے لیے مشاہدات اور سمجھ کو بہتر بنانے پر مشمتل ہے، جس میں مانسون کی پیشین گوئی، ہوا کے معیار کے لیے انتباہات، انتہائی موسمی واقعات اور طوفان، دھند، اولے اور بارش کے انتظام کے لیے موسمی مداخلت وغیرہ، صلاحیت سازی اور بیداری پیدا کرنا شامل ہے۔ مشن موسم کے اہم عناصر میں جدید سینسر اور اعلیٰ کارکردگی والے سپر کمپیوٹر کے ساتھ اگلی نسل کے ریڈار اور سیٹلائٹ سسٹم کی تعیناتی، زمین کے نظام کے بہتر ماڈل کی ترقی اور حقیقی وقت میں ڈیٹا کی ترسیل کے لیے جی آئی ایس پر مبنی خودکار فیصلہ سپورٹ سسٹم شامل ہیں۔

مشن موسم سے زراعت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، دفاع، ماحولیات، ہوا بازی، آبی وسائل، بجلی، سیاحت، جہاز رانی، ٹرانسپورٹ، توانائی اور صحت جیسے متعدد شعبوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ شہری منصوبہ بندی، سڑک اور ریل ٹرانسپورٹ، آف شور آپریشن، اور ماحولیاتی نگرانی جیسے شعبوں میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو بھی بہتر بنائے گا۔

ارضیاتی سائنس کی وزارت کے تین ادارے: انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی، اور نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹنگ بنیادی طور پر مشن موسم کو نافذ کریں گے۔ ان اداروں کو دیگر ایم او ای ایس اداروں (انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز، نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ، اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی) کے تعاون کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی اداروں، اکیڈمیا اور صنعتوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا، جس میں موسم اور موسمیاتی سائنس اور خدمات کے میدان میں ہندوستان کی قیادت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi