وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی ( سی سی ای اے ) نے مارکیٹنگ سیزن 26-2025 کے لیے تمام لازمی ربیع فصلوں پر کم ازکم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) میں اضافہ کو منظوری دی ۔

حکومت نے مارکیٹنگ  سیزن  26-2025 کے لیے ربیع فصلوں پر ( ایم ایس پی ) میں اضافہ کیا  تاکہ کاشت کاروں کو ان کی پیداوار کے لیے منافع بخش قیمت کو یقینی بنایا جا سکے ۔تور اور سرسوں کے لیےایم ایس پی میں خالص سب سے زیادہ اضافہ 300 روپے فی کنٹل کیا گیاجس کے بعد مسور میں 275 روپے فی کنٹل کا اضافہ کیا گیا ۔ چنا ، گیہوں ، زعفران اور جو کے لیے بالتریب 210 روپے فی کنٹل،150 روپے فی کنٹل ، 140 روپے فی کنٹل اور 130 روپے فی کنٹل اضافہ کیا گیا۔

مارکیٹنگ سیزن 26-2025 کے لیے تمام ربیع فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت

  )  روپے. فی کنٹل (

نمبر شمار

فصل

ایم ایس پی

آر ایم ایس

26-2025

آر ایم ایس 26-2025 پر پیدا وار کی لاگت

لاگت پر  فرق (فیصد میں )

ایم ایس پی

 آر ایم ایس 25-2024

ایم ایس پی میں اضافہ ( خالص)

1

گیہوں

2425

1182

105

2275

150

2

جو

1980

1239

60

1850

130

3

چنا

5650

3527

60

5440

210

4

مسور

6700

3537

89

6425

275

5

تور اور سرسوں

5950

3011

98

5650

300

6

زعفران

5940

3960

50

5800

140

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*لاگت سے مراد وہ لاگت ہے جس میں تمام ادا شدہ اخراجات شامل ہیں جیسے کرائے پر لی گئی انسانی مزدوری ، بیل مزدور/مشین لیبر ، زمین میں لیز پر دیئے گئے کرایہ ، بیجوں ، کھادوں ، آبپاشی کے اخراجات جیسے مادی ان پٹ کے استعمال پر ہونے والے اخراجات ، آلات اور زرعی عمارتوں پر فرسودگی ، ورکنگ کیپٹل پر سود ، پمپ سیٹس  کو چلانے  کے لیے ڈیزل/بجلی وغیرہ ، متفرق اخراجات اور خاندانی مزدوری کی قیمت  شامل ہیں۔

مارکیٹنگ سیزن 26-2025کے لئے ربیع کی لازمی فصلوں کے لئے ایم ایس پی میں اضافہ مرکزی بجٹ19-2018 کے اعلان کے مطابق ہے جس میں ایم ایس پی کو کل ہند اوسط پیداواری لاگت کے کم از کم 1.5 گنا کی سطح پر طے کیا گیا ہے ۔ پیداوار کی ہندوستان بھر میں اوسط لاگت کے مقابلے میں متوقع مارجن  گیہوں کے لیے 105 فیصد ، اس کے بعد تور اور سرسوں کے لیے 98 فیصد ، دال کے لیے 89 فیصد ، چنا کے لیے 60 فیصد ، جو کے لیے 60 فیصد اور زعفران کے لیے 50 فیصد ہے ۔ ربیع کی فصلوں کی ایم ایس پی میں یہ اضافہ کسانوں کو منافع بخش قیمتوں کو یقینی بنائے گا اور فصلوں کی تنوع کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi