وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 2023 ء کے سیزن کے لئے ناریل کے لئے کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) کو منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری زرعی لاگت اور قیمتوں کے کمیشن کی سفارشات اور ناریل اگانے والی بڑی ریاستوں کے خیالات کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
مل میں استعمال ہونے والے ناریل کی اوسط کوالٹی کے لئے 10860 روپئے فی کوئنٹل اور ناریل کے گولے کے لئے 11750 روپئے فی کوئنٹل کی قیمت طے کی گئی ہے ۔ یہ قیمت تیل کے لئے مل میں استعمال ہونے والے ناریل کی پچھلے سیزن کی قیمت سے 270 روپئے زیادہ ، جب کہ ناریل کے گولے کے لئے 750 روپئے فی کوئنٹل زیادہ ہے ۔ اس سے مل میں استعمال ہونے والے ناریل کی قیمت میں 51.82 فی صد کا اضافہ ، جب کہ پیداواری لاگت میں 64.26 فی صد زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ 2023 ء کے سیزن کے لئے ناریل کی اعلان کردہ ایم ایس پی ، حکومت کے ذریعے 19-2018 ء کے بجٹ میں اعلان کردہ ایم ایس پی کو کم از کم 1.5 گنا کی سطح پر طے کرنے کے اصول کے مطابق ہے ۔
یہ ناریل کے کاشتکاروں کے منافع کو یقینی بنانے اور ان کی فلاح و بہبود میں خاطر خواہ بہتری لانے کی جانب ایک اہم اور ترقی پسند اقدام ہے۔
نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ ( این اے ایف ای ڈی ) اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن ( این سی سی ایف ) پرائس سپورٹ اسکیم ( پی ایس ایس ) کے تحت ناریل اور چھلے ہوئے ناریل کی خریداری کے لئے مرکزی نوڈل ایجنسیوں ( سی این اے ) کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔