نئی دہلی،  8/جولائی2021 ۔ قابل احترام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج مالی سال 2021-22 کے لئے 23123 کروڑ روپئے کی ایک نئی اسکیم ’’بھارت کووڈ-19 ہنگامی ردّعمل و صحت نظام تیاری پیکیج: مرحلہ II‘‘ کو منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد بچوں کے حفظان صحت سمیت صحت بنیادی ڈھانچے کا فروغ اور مناسب نتائج پر زور کے ساتھ شروعاتی روک تھام، نشان دہی اور بندوبست کے مقصد سے فوری ردّعمل کے لئے صحت نظام کی تیاریوں میں تیزی لانا ہے۔

اس پیکیج کے مرحلہ-II میں مرکزی شعبہ (سی ایس) اور مرکز کے زیر اہتمام اسکیموں (سی ایس ایس) کے اجزاء شامل ہیں۔

مرکزی شعبے کے اجزاء کے تحت،

  • مرکز اسپتالوں، ایمس اور صحت و کنبہ بہبود محکمہ کے تحت آنے والے دیگر قومی اہمیت کے حامل اداروں (وی ایم ایم سی اور صفدر جنگ اسپتال، دہلی، ایل ایچ ایم سی اور ایس ایس کے ایچ، دہلی، آر ایم ایل، دہلی، آر آئی ایم ایس، امپھال اور این ای آئی جی آر آئی ایم ایس، شیلانگ، پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ، جے آئی پی ایم ای آر، پڈوچیری اور ایمس دہلی (موجودہ ایمس) اور پی ایم ایس ایس وائی کے تحت نئے ایمس) کو کووڈ بندوبست کے لئے 6688 بستروں کی ری پرپسنگ یعنی ازسرنو مقاصد کے تعین کے لئے مدد دستیاب کرائی جائے گی۔
  • نیشنل سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کو سائنٹفک کنٹرول روم، وبائی اطلاعاتی خدمات (ای آئی ایس) اور آئی این ایس اے سی او جی سکریٹریٹ سپورٹ کی منظوری کے علاوہ جینوم سیکوینسنگ مشینیں دستیاب کراکر مضبوط بنایا جائے گا۔
  • ملک کے سبھی ضلع اسپتالوں میں ہوسپیٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایچ ایم آئی ایس) کے نفاذ کے لئے تعاون دستیاب کرایا جائے گا۔ (فی الحال یہ صرف 310 ڈی ایچ میں ہی نافذ کی گئی ہے)۔ سبھی ضلع اسپتال این آئی سی کے ذریعے ڈیولپ کئے گئے ای- ہوسپیٹل اور سی ڈی اے سی کے ذریعہ ڈیولپ کئے گئے ای- ششروت سافٹ ویئرس کے توسط سے ایچ ایم آئی ایس کا نفاذ کریں گے۔ یہ ضلع اسپتالوں میں نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن (این ڈی ایچ ایم) کے نفاذ کے لئے سب سے بڑی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس مدد میں ضلع اسپتالوں کو ہارڈویئر کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے دی گئی مدد شامل ہے۔
  • ٹیلی- کنسلٹیشن کی تعداد یومیہ 50 ہزار سے بڑھاکر یومیہ 5 لاکھ کرنے کے لئے ای- سنجیونی ٹیلی- کنسلٹیشن پلیٹ فارم کے قومی ڈھانچے کی توسیع کے لئے بھی مدد دستیاب کرائی جائے گی۔ اس میں ملک کے سبھی اضلاع میں ای- سنجیونی ٹیلی- کنسلٹیشن کے لئے ہب (مراکز) کو مضبوط بناکر کووڈ نگہداشت مراکز (سی سی سی) میں کووڈ مریضوں کے ساتھ ٹیلی- کنسلٹیشن کو ممکن بنانے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی جانے والی مدد شامل ہے۔
  • ڈی او ایچ ایف ڈبلیو میں واقع سینٹرل وار روم، ملک کے کووڈ-19 پورٹل، 1075 کووڈ ہیلپ لائن اور کوون پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے سمیت آئی ٹی انٹروینشن دستیاب کرانے کے لئے بھی مدد دی جائے گی۔

سی ایس ایس اجزاء کے تحت کی جارہی کوششوں کا مقصد وبا کے خلاف مؤثر اور فوری ردّعمل کے لئے ضلع اور ذیلی ضلع کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو درج ذیل مدد بھی دی جائے گی:

  • سبھی 736 اضلاع میں پیڈیاٹرک (بچوں کے علاج سے متعلق) اکائیاں قائم کرنے اور ٹیلی- آئی سی یو خدمات دستیاب کرانے کے لئے ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یا تو میڈیکل کالج، ریاستی سرکار کے اسپتالوں یا ایمس، آئی این آئی جیسے مرکزی اسپتالوں وغیرہ میں) پیڈیاٹرک سینٹر آف ایکسیلنس (پیڈیاٹرک سی او ای) کا قیام، ڈسٹرکٹ پیڈیاٹرک یونٹ کو صلاح اور تکنیکی مدد دینا۔ عوامی نظام صحت میں 20000 آئی سی یو بیڈ بڑھانا، جن میں سے 20 فیصد پیڈیاٹرک آئی سی او بیڈ ہوں گے۔
  • دیہی، نیم شہری اور قبائلی علاقوں میں کووڈ-19 کے پہنچنے کے سبب موجودہ سی ایچ سی، پی ایچ سی اور ایس ایچ سی (6 سے 20 بستر والی اکائیوں) میں اضافی بستر جوڑنے کے لئے پہلے سے تیار ڈھانچے قائم کرکے کمیونٹی کو علاج کے لئے دستیاب کرانا اور ٹیئر-II یا ٹیئر – III شہروں اور ضلع صدر دفاتر پر ضرورت کی بنیاد پر بڑے علاقائی اسپتالوں (50 سے 100 بستر والے) کے قیام کے لئے بھی مدد دستیاب کرائی جائے گی۔
  • ہر ضلع میں کم از کم ایک ایسی اکائی کو مدد دینے کے مقصد سے میڈیکل گیس پائپ لائن سسٹم (ایم جی پی ایس) کے ساتھ 1050 مائع طبی آکسیجن اسٹوریج ٹینک نصب کرنا۔
  • ایمبولینس کے موجودہ بیڑے کو مضبوط کرنا – پیکیج کے تحت 8800 نئی ایمبولینس شامل کی جائیں گی۔
  • کووڈ کے مؤثر بندوبست کے لئے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اِنٹرن اور ایم بی بی ایس، بی ایس سی اور جی این ایم نرسنگ کے طلباء کو جوڑا جائے گا۔
  • چوں کہ ہر وقت ’’ٹیسٹ، آئیسولیٹ اینڈ ٹریٹ‘‘ یعنی جانچ کریں، الگ کریں اور علاج کریں، کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ پر عمل درآمد کووڈ-19 پر مؤثر کنٹرول کے لئے قومی حکمت عملی ہے، لہٰذا روزانہ کم از کم 21.5 لاکھ جانچ کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے ریاستوں کو مدد دستیاب کرائی گئی ہے۔
  • کووڈ-19 بندوبست کے لئے سرکار دواؤں کی تکمیل کے ساتھ ہی بفر اسٹاک تیار کرنے کے لئے  اضلاع کو لچیلا تعاون دیا گیا ہے۔

 

’’بھارت کووڈ-19 ہنگامی ردّعمل و صحت نظام تیاری پیکیج: مرحلہ- II‘‘ کو 23123 کروڑ روپئے کی کل لاگت کے ساتھ، یکم جولائی 2021 سے 31 مارچ 2022 تک نافذ کیا جائے گا، جس میں مرکز اور ریاستوں کی حصے داری حسب ذیل ہے:

  • ای سی آر پی-II کی مرکزی حصے داری  – 15000 کروڑ روپئے
  • ای سی آر پی – II کی ریاستی حصے داری – 8123 کروڑ روپئے

مالی سال 2021-22 کے اگلے 9 مہینے کی فوری ضرورتوں پر زور کے ساتھ، دوسری لہر اور بڑھتی وبا کے تئیں موجودہ ردّعمل کو مضبوط بنانے کے لئے مرکزی حکومت کے اسپتالوں / ایجنسیوں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مدد دستیاب کرانا، جس میں ضلع اور ذیلی ضلع سطحوں پر صحت سہولیات بھی شامل ہیں۔

پس منظر:

گزشتہ سال مارچ 2020 میں جب ملک کووڈ-19 کی وبا کی پہلی لہر کا سامنا کررہا تھا، تب وزیر اعظم نے ایم او ایچ ایف ڈبلیو اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو رفتار دینے اور وبا کے بندوبست کے لئے صحت نظام سے متعلق سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر 15000 کروڑ روپئے کی مرکزی شعبے کی ایک اسکیم ’’بھارت کووڈ-19 ہنگامی ردّعمل و صحت نظام تیاری پیکیج‘‘ کا اعلان کیا تھا۔ فروری 2021 کے وسط سے دیہی، نیم شہری اور قبائلی علاقوں میں کووڈ کے پھیلاؤ کے ساتھ ملک اس وبا کی دوسری لہر کا سامنا کررہا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
How PM Modi’s Policies Uphold True Spirit Of The Constitution

Media Coverage

How PM Modi’s Policies Uphold True Spirit Of The Constitution
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
CEO of Perplexity AI meets Prime Minister
December 28, 2024

The CEO of Perplexity AI Shri Aravind Srinivas met the Prime Minister, Shri Narendra Modi today.

Responding to a post by Aravind Srinivas on X, Shri Modi said:

“Was great to meet you and discuss AI, its uses and its evolution.

Good to see you doing great work with @perplexity_ai. Wish you all the best for your future endeavors.”