وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے لیے  فرد سے  تاجر  کو کئے جانے والےکم قیمت والے بھیم-یوپی آئی  لین دین   کے لیے ترغیباتی اسکیم کو درجہ ذیل طریقے سے منظوری دی ہے۔

  1. کم قیمت والے بھیم-یوپی آئی  لین دین  ( پی 2 ایم) کو فروغ دینے کی ترغیبی اسکیم یکم اپریل 2024 سے 31 مارچ 2025 تک 1,500 کروڑ کے تخمینہ پر لاگو کی جائے گی۔
  2. اس اسکیم کے تحت چھوٹے تاجروں کے لیے 2,000 روپے تک کا ہی یو پی آئی (پی 2 ایم) لین دین کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

زمرہ

چھوٹے تاجر

بڑے تاجر

دو ہزار روپے تک

زیرو ایم ڈی آر؍انسینٹیو (@0.15فیصد)

 

زیرو ایم ڈی آر ؍ کوئی انسینٹیو نہیں

دو ہزار روپے سے زیادہ

زیرو ایم ڈی آر ؍ کوئی انسینٹیو نہیں

زیرو ایم ڈی آر ؍ کوئی انسینٹیو نہیں

  1.  

 

 

 

 

 

 

 

چھوٹے تاجروں کے زمرے سے متعلق 2,000 روپے تک کے لین دین کے لیے 0.15 فیصد فی  لین دین کی قیمت  کی شرح سے مراعات فراہم کی جائیں گی۔

  1. اسکیم کے تمام سہ ماہیوں کے لیے، حاصل کرنے والے بینکوں کے ذریعے داخل کردہ دعویٰ کی رقم کا 80فیصد بغیر کسی شرط کے تقسیم کیا جائے گا۔
  2. ہر سہ ماہی کے لیے قبول شدہ دعوی ٰکی رقم کے بقیہ 20فیصد کی واپسی درج ذیل شرائط کی تکمیل پر منحصر ہوگی:
  1. داخل کردہ دعوے کا 10فیصد صرف اس وقت فراہم کیا جائے گا جب حاصل کرنے والے بینک کی تکنیکی کمی 0.75 فیصد سے کم ہوگی۔ اور
  2. تسلیم شدہ دعوؤں کا بقیہ 10 فیصدصرف اس وقت فراہم کیا جائے گا جب حاصل کرنے والے بینک کا سسٹم اپ ٹائم 99.5فیصد سے زیادہ ہوگا۔

فوائد

  1. آسان ، محفوظ ، تیز نقد بہاؤ  اور ڈیجیٹل فوٹ پرنٹس کے ذریعے کریڈٹ تک رسائی میں اضافہ ۔
  2.  عام شہری بغیر کسی اضافی چارج کے بلا رکاوٹ ادائیگی کی سہولیات سے مستفید ہوں گے ۔
  3. چھوٹے تاجروں کو بغیر کسی اضافی لاگت کے یو پی آئی خدمات حاصل کرنے کے قابل بنانا ، چونکہ چھوٹے تاجر قیمت کے بارے میں حساس ہوتے ہیں ، اس لیے ترغیبات انہیں یو پی آئی ادائیگی قبول کرنے کی ترغیب دیں گی ۔
  4. ڈیجیٹل شکل میں لین دین کو باضابطہ بنانے اور حساب کتاب کے ذریعے کم نقد معیشت کے حکومت کے وژن کی حمایت کرتا ہے ۔
  5. کارکردگی کا فائدہ-20 فیصد ترغیبات بینکوں کے اعلی نظام، اپ ٹائم اور کم تکنیکی کمی کو برقرار رکھنے پر منحصر ہے ۔ اس سے شہریوں کو ادائیگی کی خدمات کی چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے گا ۔
  6. یو پی آئی لین دین کی نمو اور سرکاری خزانے پر کم از کم مالی بوجھ دونوں کا معقول توازن۔

مقاصد

  • دیسی ساختہ بھیم -یو پی آئی پلیٹ فارم کا فروغ۔ مالی سال 2024-25 میں 20,000 کروڑ کل لین دین کے حجم کے ہدف کو حاصل کرنا۔
  • ایک مضبوط اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ادائیگی کے نظام کے شرکاء کی مدد کرنا۔
  • • فیچر فون پر مبنی (یو پی آئی           123پے) اور آف لائن (یو پی آئی لائٹ/یو پی آئی لائٹ ایکس) ادائیگی کے حل جیسی اختراعی مصنوعات کو فروغ دے کر، خاص طور پر دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں درجے کے 3 سے 6 شہروں میں یو پی آٗی کی رسائی۔
  • ایک اعلی سسٹم اپ ٹائم کو برقرار رکھنا اور تکنیکی کمی کو کم سے کم کرنا۔

پس منظر

ڈیجیٹل ادائیگیوں کا فروغ حکومت کی مالی شمولیت اور عام آدمی کو ادائیگی کے وسیع اختیارات فراہم کرنے کی حکمت عملی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی کی صنعت کی طرف سے اپنے صارفین/تاجر کو خدمات فراہم کرنے کے دوران کیے جانے والے اخراجات کی وصولی مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (ایم ڈی آر) کے ذریعے کی جاتی ہے۔

آر بی آئی کے مطابق، تمام کارڈ (ڈیبٹ کارڈز کے لیے) نیٹ ورکس پر لین دین کی قیمت کا 0.90فیصد تک ایم ڈی آر نافذ ہوتا ہے۔ ۔ این پی سی آئی کے مطابق، یو پی آئی پی 2 ایم لین دین پر 0.30فیصد تک لین دین کی قدر کا ایم ڈی آر نافذ ہوتا ہے۔ جنوری 2020 سے، ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے، پیمنٹس اینڈ سیٹلمنٹ سسٹمز ایکٹ، 2007 میں سیکشن 10 اے اور انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 269 ایس یو میں ترمیم کے ذریعے ایم ڈی آر  کو رو-پے ڈیبٹ کارڈز اور بھیم-یو پی آئی لین دین کے لیے صفر کر دیا گیا تھا۔

خدمات کی مؤثر فراہمی میں ادائیگی کے ماحولیاتی نظام کے شرکاء کی مدد کرنے کے لیے، "رو-پے ڈیبٹ کارڈز اور کم قیمت والے بھیم-یو پی آئی لین دین (پی2ایم) کے فروغ کے لیے ترغیبی اسکیم" کابینہ کی مناسب منظوری کے ساتھ نافذ کی گئی ہے۔ پچھلے تین مالی سالوں کے دوران حکومت کی طرف سے سال وار ترغیبی ادائیگی (کروڑ روپے میں):

مالی سال

حکومت ہند کا خرچ

روپے ڈیبٹ کارڈ

بھیم-یو پی آئی

مالی سال2021-22

1,389

432

957

مالی سال2022-23

2,210

408

1,802

مالی سال2023-24

3,631

363

3,268

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ ترغیبات حکومت کی طرف سے حصول  شدہ بینک (مرچنٹس بینک) کو ادا کی جاتی ہیں اور اس کے بعد دیگر شراکتداروں: جاری کنندہ بینک (کسٹمر بینک) پیمنٹ سروس پرووائیڈر بینک (یو پی آئی ایپ/اے پی آئی انضمام پر کسٹمر کو آن بورڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے) اور ایپ پرووائیڈرز (ٹی پی اے پی) کے درمیان شیئر کی جاتی ہیں۔

 

  • Gaurav munday March 24, 2025

    😈😈😈
  • Gaurav munday March 24, 2025

    😈🖤🖤🖤
  • AK10 March 24, 2025

    SUPER PM OF INDIA NARENDRA MODI!
  • கார்த்திக் March 23, 2025

    Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏Jai Shree Ram🙏
  • ram Sagar pandey March 23, 2025

    🌹🌹🙏🙏🌹🌹🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम🙏💐🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹जय माँ विन्ध्यवासिनी👏🌹💐ॐनमः शिवाय 🙏🌹🙏जय कामतानाथ की 🙏🌹🙏जय श्रीकृष्णा राधे राधे 🌹🙏🏻🌹जय माता दी 🚩🙏🙏🌹🌹🙏🙏🌹🌹🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम🙏💐🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹जय श्रीराम 🙏💐🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹
  • shailesh dubey March 23, 2025

    वंदे मातरम्
  • JWO Kuna Ram Bera March 23, 2025

    वंदेमातरम
  • JWO Kuna Ram Bera March 23, 2025

    जय सियाराम
  • கார்த்திக் March 22, 2025

    Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺Jai Shree Ram🌺
  • AK10 March 22, 2025

    PM NAMO IS THE GEM OF INDIAN CITIZEN!
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Beyond Freebies: Modi’s economic reforms is empowering the middle class and MSMEs

Media Coverage

Beyond Freebies: Modi’s economic reforms is empowering the middle class and MSMEs
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles demise of Pasala Krishna Bharathi
March 23, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep sorrow over the passing of Pasala Krishna Bharathi, a devoted Gandhian who dedicated her life to nation-building through Mahatma Gandhi’s ideals.

In a heartfelt message on X, the Prime Minister stated;

“Pained by the passing away of Pasala Krishna Bharathi Ji. She was devoted to Gandhian values and dedicated her life towards nation-building through Bapu’s ideals. She wonderfully carried forward the legacy of her parents, who were active during our freedom struggle. I recall meeting her during the programme held in Bhimavaram. Condolences to her family and admirers. Om Shanti: PM @narendramodi”

“పసల కృష్ణ భారతి గారి మరణం ఎంతో బాధించింది . గాంధీజీ ఆదర్శాలకు తన జీవితాన్ని అంకితం చేసిన ఆమె బాపూజీ విలువలతో దేశాభివృద్ధికి కృషి చేశారు . మన దేశ స్వాతంత్ర్య పోరాటంలో పాల్గొన్న తన తల్లితండ్రుల వారసత్వాన్ని ఆమె ఎంతో గొప్పగా కొనసాగించారు . భీమవరం లో జరిగిన కార్యక్రమంలో ఆమెను కలవడం నాకు గుర్తుంది .ఆమె కుటుంబానికీ , అభిమానులకూ నా సంతాపం . ఓం శాంతి : ప్రధాన మంత్రి @narendramodi”