وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے  این ایچ – 208  کے  101.300 کلو میٹر  (کھوائی) سے  236.213 کلومیٹر  (ہرینا) تک سڑک کو  پختہ کرنے   کے ساتھ دو لین  بنانے  اور  اسے چوڑا کئے جانے کو  منظوری دے دی ہے۔   اس سے تری پورہ ریاست میں کل 134.913  کلومیٹر  کل لمبائی کا احاطہ ہو  جائے گا ۔

اس پروجیکٹ میں 2486.78 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے  ، جس میں 1511.70 کروڑ روپے ( جے پی وائی 23129 ملین) کا قرضہ شامل ہے۔  سرکاری ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس اسکیم  کے تحت قرض کی امداد ( او ڈی اے )  اسکیم کے تحت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جے آئی سی اے )  سے  حاصل کی جائے گی ۔ اس پروجیکٹ کا  مقصد تری پورہ کے مختلف حصوں کے درمیان بہتر سڑک رابطے کی سہولت فراہم کرنا اور موجودہ  این ایچ -8  کے علاوہ  ، تری پورہ سے آسام اور میگھالیہ تک متبادل رسائی فراہم کرنا   ہے۔

فوائد:

اس منصوبے کا انتخاب خطے کی سماجی اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے  ، ہموار اور   گاڑیوں کے لیے نقل و حمل کے قابل سڑک فراہم کرنے کی ضرورت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ این ایچ – 208  کے پروجیکٹ کی ترقی سے نہ صرف آسام اور تری پورہ کے درمیان  این ایچ – 208 اے  کے ذریعے بین ریاستی رابطے میں بہتری آئے گی بلکہ سفر کے وقت میں بھی کمی آئے گی اور مسافروں کو محفوظ کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔ پروجیکٹ کا حصہ بنگلہ دیش کی سرحد کے بہت قریب سے بھی گزرتا ہے اور اس سے کیلاشاہر، کمال پور اور کھوائی  سرحدی چیک پوسٹ کے ذریعے بنگلہ دیش سے رابطے میں بہتری آئے گی۔ پروجیکٹ  سڑک  کی ترقی کے ذریعے  ، خطے میں روڈ نیٹ ورک میں بہتری کے ساتھ زمینی سرحدی تجارت بھی ممکنہ طور پر بڑھے گی۔

منتخب کردہ  پٹی  زرعی  بیلٹ ، سیاحتی مقامات، مذہبی مقامات اور ریاست کے قبائلی اضلاع کو بہتر رابطہ فراہم کر  رہی ہے، جو ترقی اور آمدنی کے لحاظ سے پسماندہ ہیں۔ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا جائے گا  ، جس سے ریاست کو زیادہ آمدنی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی آمدنی  کے اضافے میں  بھی مدد ملے گی۔

سڑک پٹیوں کے پروجیکٹ کو  مکمل کرنے کے لیے تعمیر کی مدت 2 سال ہوگی  ، جس میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد 5 سال ( لچکدار فرش کی صورت میں) / 10 سال (سخت فرش کی صورت میں)   ، ان قومی شاہراہوں کا رکھ رکھاؤ شامل ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi