وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج 26-2021 کے لئے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کو 93,068 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ نافذ کرنے کی منظوری دیدی۔
اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے پردھان منتری کرشی سینچای یوجنا 21-2016 کے دوران حکومت ہند کی طرف سے آبپاشی کی ترقی کے لئے حاصل کردہ قرض کے لئے ریاستوں کو 37,454 کروڑ روپے اور قرض کی سروِسنگ کے لئے 20,434.56 کروڑ روپے کی مرکزی مدد کو منظوری دی۔
ایکسلریٹڈ ایریگیشن بینیفٹ پروگرام ، ہر کھیت کو پانی اور واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کے باقی کاموں کو 26-2021 کے دوران جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ایکسلریٹڈ ایریگیشن بینیفٹ پروگرام - حکومت ہند کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد آبپاشی کے پروجیکٹوں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ ایکسلریٹڈ ایریگیشن بینیفٹ پروگرام کے تحت 26-2021 کے دوران کل اضافی آبپاشی کی صلاحیت پیدا کرنے کا ہدف 13.88 لاکھ ہیکٹر ہے۔ 30.23 لاکھ ہیکٹر کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ سمیت 60 جاری پروجیکٹوں کی فوکسڈ تکمیل کے علاوہ اضافی پروجیکٹ بھی شروع کیے جا سکتے ہیں۔قبائلی اور قحط زدہ علاقوں کے تحت پروجیکٹوں کے لئے شمولیت کے معیار میں نرمی کی گئی ہے۔
دو قومی پروجیکٹوں رینوکاجی ڈیم پروجیکٹ (ہماچل پردیش) اور لکھوار کثیر مقصدی پروجیکٹ (اتراکھنڈ) کے لئے پانی کے 90 فیصد حصے کی مرکزی فنڈنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ دونوں پروجیکٹ جمنا بیسن میں ذخیرہ کرنے کا آغاز کریں گے۔ اس سے بالائی جمنا طاس کی چھ ریاستوں کو فائدہ پہنچے گا۔ دہلی کے ساتھ ساتھ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، یوپی، ہریانہ اور راجستھان کو پانی کی فراہمی میں اضافہ اور جمنا کی بحالی کی طرف یہ ایک بڑا قدم۔
ہر کھیت کو پانی کا مقصد فارم پر فیزیکل رسائی کو بڑھانا او یقینی آبپاشی کے تحت قابل کاشت رقبہ کو بڑھانا ہے۔ ہر کھیت کو پانی کے تحت سطح کی معمولی آبپاشی اور پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے آبی ذخائر کے دیگر حصوں کی مرمت اور تزئین و بحالی کا مقصد 4.5 لاکھ ہیکٹر اضافی آبپاشی فراہم کرنا ہے۔ آبی ذخائر کی بحالی کی اہمیت کے پیش نظر کابینہ نے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں نمایاں توسیع کے ساتھ ان کے احیاء کے لئے فنڈنگ میں ایک مثالی تبدیلی کو منظوری دی ہے اور مرکزی امداد کو عام علاقے میں 25 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کردی گیا ہے۔ مزیدیہ کہ ہر کھیت کو پانی کا زیر زمین پانی کا جزو، جسے 22-2021 کے لئے عارضی طور پر منظور کیا گیا تھا 1.52 لاکھ ہیکٹر کی آبپاشی کی صلاحیت پیدا کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔
واٹرشیڈ ڈویلپمنٹ جزو مٹی اور پانی کے تحفظ کی طرف بارانی علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ زمینی پانی کا احیا عمل میں لاتا ہے۔ پانی کے زیاں کو روکتا ہے اورپانی کا ذخیرہ کرنے اور انتظام سے متعلق توسیعی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے۔زمینی وسائل کے محکمے کے منظور شدہ واٹرشیڈ ڈویلپمنٹ جزو میں26-2021 کے دوران منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل کا تصور کیا گیا ہے جو اضافی 2.5 لاکھ ہیکٹر کو حفاظتی آبپاشی کے تحت لانے کے لئے 49.5 لاکھ ہیکٹر بارانی/خستہ حال زمینوں کا احاطہ کرتا ہے۔ اسپرنگ شیڈز کی ترقی کے لئے ایک مخصوص انتظام پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
پس منظر:
2015 میں شروع کی گئی پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا ایک امبریلا اسکیم ہے، جو ریاستی حکومتوں کو مخصوص سرگرمیوں کے لئے مرکزی گرانٹس فراہم کرتی ہے جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔ یہ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے کے دو بڑے اجزاء پر مشتمل ہے،یعنی، ایکسلریٹڈ ایریگیشن بینیفٹ پروگرام، اور ہر کھیت کو پانی۔ ہر کھیت کو پانی چار ذیلی اجزاء پر مشتمل ہے: کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ، زمین کی سطح پر چھوٹی آبپاشی، آبی ذخائر کی مرمت، تزئین اور بحالی اور زیر زمین پانی کو بہتر بنانا۔ اس کے علاوہ واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کا کچھ کام زمینی وسائل کے محکمے کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے۔
پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کا ایک اور جزو فی قطرہ زیادہ فصل ہے جسے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے۔