نئی دہلی،15 ستمبر،  مرکزی کابینہ نے جس کی کمیٹی کی صادرت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، بہار میں دربھنگہ کے مقام پر ایک نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام کی منظوری دی ہے۔ یہ ادارہ پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایچ وائی) کے تحت قائم کیا جائے گا۔ کابینہ نے بنیادی تنخواہ 225000 روپئے(مقررہ)+ این پی اے کے تحت ایک ڈائرکٹر کے عہدے کی تشکیل کی بھی منظوری دی ہے۔ البتہ اس ایمس کے لیے (تنخواہ + این پی اے کی رقم 237500 سے زیادہ نہیں ہوگی)۔ اس پر آنے والی کُل لاگت 1264 کروڑ روپئے ہوگی۔ اور یہ بھارت سرکار کی منظوری کی تاریخ سے 48 مہینے کی مدت کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔

عام آدمی کے لیے فوائد/ خصوصیات

  • نئے ایمس سے 100 یو جی (ایم بی بی ایس) کی سیٹوں اور 60 بی ایس سی(نرسنگ) کی سیٹوں کا اضافہ ہوگا۔
  • نئے ایمس میں15-20 سپر اسپیشلیٹی ڈپارٹمنٹ ہوں گے۔
  • نئے ایمس سے 750 بستروں کا اضافہ ہوگا۔
  • موجودہ معلومات کے مطابق  امید ہے کہ  ہر نئے ایمس سے تقریباً 2000 او پی ڈی مریضوں کو روزانہ اور تقریباً1000 آئی پی ڈی مریضوں  کو ماہانہ فائدہ ہوگا۔
  • پی جی اور بی ایم سپر اسپیشلیٹی کورس بھی مناسب وقت آنے پر شروع کیے جائیں گے۔

پروجیکٹ کی تفصیلات

نئے ایمس کے قیام میں ایک اسپتال، میڈیکل اور نرسنگ کورسوں کے لیے ٹیچنگ بلاک، رہائشی کمپلیکس اور متعلقہ سہولتوں / خدمات کا قیام شامل ہیں جوموٹے طور پر  نئی دہلی کے  ایمس کے طرز پر ہوں گی۔ دیگر 6 نئے ایمس کی شروعات سی ایم ایس ایس وائی کے پہلے مرحلے کے تحت کی جائے گی۔ مقصد یہ ہے کہ نئے ایمس کو علاقے میں معیاری ثانوی تعلیم کے بعد کی صحت خدمات، طبی تعلیم، نرسنگ تعلیم اور ریسرچ کی فراہمی کے لیے قومی اہمیت کے ایک ادارے کے طور پر قائم کیا جائے۔

مجوزہ ادارے میں ایک اسپتال ہوگا جس میں 750 بستروں کی سہولت ہوگی۔ ان بستروں میں ہنگامی بستر / ٹراما بستر، آئی سی یو بستر، آیوش بستر، پرائیویٹ بستر اور اسپیشلٹی نیز سپر اسپیشلیٹی بستر شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک میڈیکل کالج ہوگا، آیوش بلاک ہوگا آڈیٹوریم ہوگا، نائٹ شیلٹر ہوگا، گیسٹ ہاؤس ہوگا، ہاسٹلس ہوں گے اور رہائشی سہولتیں ہوں گی۔ نئے ایمس کے قیام سے خصوصی ا ثاثہ جات قائم کیے جائیں گے جس کے لیے ضروری خصوصی افرادی قوت کا انتظام کیا جائے گا جو 6 نئے ایمس کے طرز پر  ہوگی۔ یہ کام اس ایمس کے کام کاج اور دیکھ ریکھ کے لیے انجام دیا جائے گا۔ ان اداروں پر آنے والی لاگت وزارت صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی پی ایم ایس ایچ وائی مد کے پلان بجٹ سے  گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں پوری کی جائے گی۔

اثرات:

نئے ایمس کے قیام سے نہ صرف صحت کی تعلیم اور تربیت میں زبردست تبدیلی آئے گی بلکہ علاقے میں صحت کی خدمات کے پیشہ ور افراد کی کمی بھی پوری کی جاسکے گی۔ نئے ایمس کے قیام سے  دو مقاصد پورے ہوں گے۔ یعنی لوگوں کو سپر اسپشلیٹی، صحت خدمات فراہم کرنا اور علاقے میں ڈاکٹروں اور دیگر صحت کارکنوں کی بڑی تعداد فراہم کرنا۔نئے ایمس کی تعمیر کا خرچ پوری طرح مرکزی حکومت اٹھائے گی۔ نئے ایمس کے کام کاج اور اس کی دیکھ ریکھ کے اخراجات بھی پوری طرح مرکزی حکومت کے ذمے ہوں گے۔

روزگار کے مواقع:

ریاست میں نئے ایمس کے قیام سے مختلف تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں کے لیے تقریباً 3000 افراد کو روزگار ملے گا۔ اس کے علاوہ دیگر سہولتوں اور خدمات مثلاً نئے ایمس کے آس پاس شاپنگ سینٹر اور کینٹین وغیرہ کے قیام سے لوگوں کو بالواسطہ طور پر بھی روزگار ملے گا۔

دربھنگہ میں ایمس کے ڈھانچے کی تعمیر کے سلسلے میں بہت سے لوگوں کو تعمیراتی مرحلے میں روزگار ملنے کا امکان ہے۔

نئے ایمس کے قیام سے غریبوں اور ضرورتمندوں کو نہ صرف کفایتی قیمت پر سپر اسپیشلیٹی / ٹرٹیئرٹی صحت خدمات فراہم ہوں گی جن کی کافی ضرورت ہے بلکہ  اس سے  قومی دیہی صحت مشن / صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے صحت سے متعلق دیگر  پروگراموں کے لیے تربیت یافتہ طبی عملہ بھی فراہم ہوگا۔ اس ادارے سے تعلیمی وسائل / اساتذہ کا ایک تربیت یافتہ پول بھی قائم کیا جاسکے گا جس کے ذریعے معیاری طبی تعلیم فراہم ہوسکے گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi meets the Amir of Kuwait
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi met today with the Amir of Kuwait, His Highness Sheikh Meshal Al-Ahmad Al-Jaber Al-Sabah. This was the first meeting between the two leaders. On arrival at the Bayan Palace, he was given a ceremonial welcome and received by His Highness Ahmad Al-Abdullah Al-Ahmad Al-Sabah, Prime Minister of the State of Kuwait.

The leaders recalled the strong historical and friendly ties between the two countries and re-affirmed their full commitment to further expanding and deepening bilateral cooperation. In this context, they agreed to elevate the bilateral relationship to a ‘Strategic Partnership’.

Prime Minister thanked His Highness the Amir for ensuring the well-being of over one million strong Indian community in Kuwait. His Highness the Amir expressed appreciation for the contribution of the large and vibrant Indian community in Kuwait’s development.

Prime Minister appreciated the new initiatives being undertaken by Kuwait to fulfill its Vision 2035 and congratulated His Highness the Amir for successful holding of the GCC Summit earlier this month. Prime Minister also expressed his gratitude for inviting him yesterday as a ‘Guest of Honour’ at the opening ceremony of the Arabian Gulf Cup. His Highness the Amir reciprocated Prime Minister’s sentiments and expressed appreciation for India's role as a valued partner in Kuwait and the Gulf region. His Highness the Amir looked forward to greater role and contribution of India towards realisation of Kuwait Vision 2035.

 Prime Minister invited His Highness the Amir to visit India.