وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق  کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے سون پریاگ سے کیدارناتھ (12.9 کلومیٹر) تک 12.9 کلومیٹر کے روپ وے پروجیکٹ کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے ۔  اس پروجیکٹ کو ڈیزائن ، بلڈ ، فنانس ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) موڈ پر تیار کیا جائے گا ، جس کی کل سرمایہ جاتی لاگت  4081.28 کروڑ روپے ہوگی۔

روپ وے کو پبلک- پرائیویٹ پارٹنرشپ میں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور یہ جدید ترین ٹرائی کیبل ڈیٹیچ ایبل گونڈولا ل(3 ایس) ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگی،  جس کی ڈیزائن کی گنجائش فی گھنٹے فی سمت  1,800 مسافر (پی پی ایچ پی ڈی ) کی ہوگی ، جس میں روزانہ 18,000 مسافر سفر کر سکیں گے۔

روپ وے پروجیکٹ کیدارناتھ جانے والے عقیدتمندوں  کے لئے ایک نعمت  ثابت ہوگا،  کیونکہ یہ ماحول دوست، آرام دہ اور تیز رابطہ فراہم کرے گا اور ایک سمت میں سفر کا وقت تقریباً 8 سے 9 گھنٹے سے کم کر کے تقریباً 36 منٹ کر دے گا۔

روپ وے پراجیکٹ تعمیرات اور آپریشنز کے ساتھ ساتھ سیاحت کی متعلقہ صنعتوں جیسے مہمان نوازی، سفر، کھانے پینے کی اشیاء اور مشروبات (ایف اینڈ بی) اور سال بھر سیاحت کے دوران روزگار کے خاطر خواہ مواقع بھی پیدا کرے گا۔

روپ وے پروجیکٹ کی ترقی متوازن سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، پہاڑی علاقوں میں آخری میل تک رابطے کو بڑھانے اور تیز رفتار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

کیدارناتھ مندر کا سفر گوری کنڈ سے 16 کلومیٹر کا ایک مشکل راستہ ہے اور فی الحال اسے  پیدل یا ٹٹو، پالکی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے طے کیا جاتا ہے۔ مجوزہ روپ وے کا منصوبہ مندر جانے والے یاتریوں کو سہولت فراہم کرنے اور سون پریاگ اور کیدارناتھ کے درمیان سبھی  موسموں میں  رابطے کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

 

کیدارناتھ 12 مقدس جیوترلنگوں میں سے ایک ہے،  جو ریاست اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں 3,583 میٹر (11968 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ مندر اکشے ترتیہ (اپریل-مئی) سے دیوالی (اکتوبر-نومبر) تک ایک سال میں تقریباً 6 سے 7 ماہ یاتریوں کے لیے کھلا رہتا ہے اور سیزن کے دوران تقریباً 20 لاکھ یاتری سالانہ یہاں آتے ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
The Bill to replace MGNREGS simultaneously furthers the cause of asset creation and providing a strong safety net

Media Coverage

The Bill to replace MGNREGS simultaneously furthers the cause of asset creation and providing a strong safety net
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22 دسمبر 2025
December 22, 2025

Aatmanirbhar Triumphs: PM Modi's Initiatives Driving India's Global Ascent