وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بہار کے پٹنہ کے بیہٹہ میں 1413 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے ترقی دیے جانے والے ایک نئے سول انکلیو کے لیے ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

یہ بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ پٹنہ ہوائی اڈے پر گنجائش کی متوقع سطح کو پورا کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک پہل کی نمائندگی کرتا ہے۔ اے اے آئی پہلے ہی پٹنہ ہوائی اڈے پر ایک نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر کے عمل میں ہے ، لیکن زمین کی محدود دستیابی کی وجہ سے مزید توسیع محدود ہے۔

بیہٹہ ہوائی اڈے پر مجوزہ نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ 66،000 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور اسے 3000 پیک آور مسافروں (پی ایچ پی) کو سنبھالنے اور سالانہ 50 لاکھ مسافروں کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر اس میں مزید 50  لاکھ کا اضافہ کیا جائے گا اور حتمی گنجائش سالانہ ایک کروڑ مسافروں کی ہوگی۔ منصوبے کے اہم اجزاء میں ایک ایپرن کی تعمیر شامل ہے جس میں اے -321 / بی -737-800 / اے -320 قسم کے طیاروں کے لیے موزوں دس پارکنگ بے کے ساتھ ساتھ دو لنک ٹیکسی ویز کی تعمیر بھی ہوگی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi