وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے وارانسی کی ترقی کے لیے ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی تجویز کو منظوری دے دی جس میں نئی ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر ، اپرن ایکسٹینشن ، رن وے ایکسٹینشن ، متوازی ٹیکسی ٹریک اور متعلقہ کام شامل ہیں۔
ہوائی اڈے کی مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت کو موجودہ 3.9 ملین مسافر سالانہ (ایم پی پی اے)سے بڑھا کر 9.9 ایم پی پی اے تک بڑھانے کے لیے 2869.65 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ نیو ٹرمینل بلڈنگ ، جو 75،000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے ، 6 ایم پی پی اے کی گنجائش اور 5000 پیک آور مسافروں (پی ایچ پی) کو سنبھالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ شہر کے وسیع ثقافتی ورثے کی جھلک پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تجویز میں رن وے کو 4075 میٹر بائی 45 میٹر تک بڑھانا اور 20 طیارے پارک کرنے کے لیے ایک نیا اپرن تعمیر کرنا شامل ہے۔ وارانسی ہوائی اڈے کو ایک سبز ہوائی اڈے کے طور پر تیار کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد منصوبہ بندی ، ترقی اور آپریشنل مراحل کے دوران دیگر پائیدار اقدامات کے ساتھ ساتھ توانائی کو بہتر بنانے ، فضلے کی ری سائیکلنگ ، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی ، شمسی توانائی کے استعمال ، اور قدرتی دن کی روشنی کو شامل کرنے کے ذریعہ ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
हमारी सरकार देशभर में कनेक्टिविटी के विस्तार के लिए प्रतिबद्ध है। इसी दिशा में हमने वाराणसी के अंतर्राष्ट्रीय हवाई अड्डे के विकास को मंजूरी दी है। इससे यहां के लोगों का जीवन आसान होगा, साथ ही काशी आने वाले तीर्थयात्रियों को भी बहुत सुविधा होगी।https://t.co/kDi0RUCLok
— Narendra Modi (@narendramodi) June 19, 2024