وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے وارانسی کی ترقی کے لیے ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی تجویز کو منظوری دے دی جس میں نئی ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر ، اپرن ایکسٹینشن ، رن وے ایکسٹینشن ، متوازی ٹیکسی ٹریک اور متعلقہ کام شامل ہیں۔

ہوائی اڈے کی مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت کو موجودہ 3.9  ملین مسافر سالانہ (ایم پی پی اے)سے بڑھا کر 9.9  ایم پی پی اے تک بڑھانے کے لیے 2869.65 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ نیو ٹرمینل بلڈنگ ، جو 75،000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے ، 6 ایم پی پی اے کی گنجائش اور 5000 پیک آور مسافروں (پی ایچ پی) کو سنبھالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ شہر کے وسیع ثقافتی ورثے کی جھلک پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تجویز میں رن وے کو 4075 میٹر بائی  45 میٹر تک بڑھانا اور 20 طیارے پارک کرنے کے لیے ایک نیا اپرن تعمیر کرنا شامل ہے۔ وارانسی ہوائی اڈے کو ایک سبز ہوائی اڈے کے طور پر تیار کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد منصوبہ بندی ، ترقی اور آپریشنل مراحل کے دوران دیگر پائیدار اقدامات کے ساتھ ساتھ توانائی کو بہتر بنانے ، فضلے کی ری سائیکلنگ ، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی ، شمسی توانائی کے استعمال ، اور قدرتی دن کی روشنی کو شامل کرنے کے ذریعہ ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi