نئی دلّی ،29 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے میسرز ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن لمیٹیڈ (ای سی جی سی ) کو ، جو ایک غیر فہرست والی سی پی ایس ای ہے ، سیبی کے ریگو لیشن – 2018 کے تحت ابتدائی پبلک آفر ( آئی پی او ) کے ذریعے اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ کی منظوری دے دی ہے ۔
ای سی جی سی لمیٹیڈ حکومتِ ہند کی مکمل ملکیت والی سی پی ایس ای ہے ، جسے بر آمدات کے لئے کریڈٹ رسک انشورنس اور اس سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے بر آمدات کو بہتر بنانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے ۔ کمپنی اپنی زیادہ سے زیادہ ذمہ داری ( ایم ایل ) کو 26-2025 ء تک 1.00 لاکھ کروڑ روپئے سے بڑھا کر 2.03 لاکھ کروڑ روپئے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
ای سی جی سی لمیٹیڈ کی مجوزہ لسٹنگ سے کمپنی کی حقیقی ویلیو سامنے آئے گی ، عوام کی شرکت اور کمپنی کے شیئر کی خریداری کے ذریعے عوامی ملکیت کی ہمت افزائی ہو گی ۔
اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ سے ای سی جی سی ، اسی طرح کے آئی پی او یا بعدمیں ایف پی او کے ذریعے نئی پونجی حاصل کر سکے گی اور اس طرح اس کے ایم ایل میں اضافہ ہو گا ۔
حصص کی فروخت کو سماجی سیکٹر کی اسکیموں کے لئے فنڈ کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا ۔