ہندوستان میں ایک مضبوط اختراعی اور کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم پر مہر ثبت
ہندوستان کی عالمی مسابقت کو فروغ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے نیتی آیوگ کے زیراہتمام اپنی فلیگ شپ پہل، اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے، جس میں کام کے وسیع دائرہ کار اور  31 مارچ 2028 تک کی مدت کے لیے 2,750 کروڑ روپے کے مختص بجٹ کو منظوری دی گئی ہے۔

اے آئی ایم 2.0 وکست بھارت کی سمت میں ایک قدم ہے جس کا مقصد ہندوستان کے پہلے سے متحرک اختراعات اور کاروبار کے ماحولیاتی نظام کو وسعت دینا، مضبوط اور گہرا کرنا ہے۔

یہ منظوری ہندوستان میں ایک مضبوط اختراعی اور کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ گلوبل انوویشن انڈیکس میں ہندوستان کے 39ویں رینک پر اور دنیا کے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے مرکز کے ساتھ، اٹل انوویشن مشن(اے آئی ایم 2.0) کے اگلے مرحلے سے ہندوستان کی عالمی مسابقت کو مزید فروغ ملنے کی امید ہے۔ اے آئی ایم کے جاری رہنے سے تمام شعبوں میں بہتر ملازمتوں کی تخلیق، اختراعی مصنوعات اور زیادہ موثر خدمات میں براہ راست تعاون کرے گا۔

اٹل ٹنکرنگ لیبس(اے ٹی ایل)اور اٹل انکیوبیشن  سینٹر(اے آئی سی) جیسی اے آئی ایم 1.0کی کامیابیوں پر پیشرفت  کرتے ہوئے اے آئی ایم 2.0 مشن کے نقطہ نظر میں ایک معیاری تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے جہاں  اے آئی ایم 1.0 میں ایسے پروگراموں کو نافذ کرنا شامل ہے جنہوں نے ہندوستان کے اس وقت کے نئے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے نئے اختراعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی، وہیں اے آئی ایم 2.0 میں ماحولیاتی نظام میں خلاء کو پُر کرنے اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں، صنعت،تعلیمی اداروں اور کمیونٹی کے ذریعے کامیابیوں کو بڑھانے کے لیے نئے اقدامات شامل ہیں۔

 

اے آئی ایم 2.0 کو تین طریقوں سے ہندوستان کے اختراعات اور کاروباری ماحولیات کو مضبوط کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے: (a) ان پٹ میں اضافہ کرکے (یعنی مزید اختراع کاروں اور کاروباری افراد کو شامل کرکے)، (b) کامیابی کی شرح یا ’تھرو پٹ‘ (یعنی مزید اسٹارٹ اپس کو کامیاب ہونے میں مدد کرکے) اور (c) ’آؤٹ پٹ‘ کے معیار کو بہتر بنا کر (یعنی بہتر ملازمتوں، مصنوعات اور خدمات کی تخلیق)

 

ماحولیاتی نظام میں دو پروگراموں  کے ذریعے ان پٹ کو بڑھانے کاہدف :

  • لینگویج انکلوسیو پروگرام آف انوویشن (ایل آئی پی آئی) ہندوستان کی 22 شیڈول زبانوں میں جدت اور کاروباری ماحول کی تعمیر کے لیے ایسے اختراع کاروں ، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے سامنے داخلے کی رکاوٹ کو کم کرنے کے لیے جو انگریزی نہیں بول سکتے ہیں۔ موجودہ انکیوبیٹرز میں 30 ورناکولر انوویشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
  • جموں اور کشمیر (جے اینڈ کے) ، لداخ، شمال مشرقی ریاستوں (این ای) ، خواہش مند اضلاع اور بلاکس جہاں ہندوستان کے 15فیصد شہری رہتے ہیں، کے اختراعات اور کاروباری ماحولیات کے لیے حسب ضرورت ٹیمپلیٹس تیار کرنے کے لیے فرنٹیئر پروگرام ۔ ٹیمپلیٹ کی ترقی کے لیے 2500 نئے اے ٹی ایلس بنائے جائیں گے۔

ماحولیاتی نظام میں چار پروگراموں کے ذریعے تھرو پٹ کو بہتر بنانے کا ہدف :

ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ پروگرام ہندوستان کے اختراعی اور کاروباری ماحول کے نظام کو بنانے، چلانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ور افراد (منیجرز، اساتذہ، ٹرینرز) پیدا کرنے کے لیے ایک نظام تشکیل دیتا ہے۔ یہ اسکیم  ایسے 5500 پیشہ ور تیار کرے گی۔

  • ڈیپٹیک ری ایکٹر تحقیق پر مبنی ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کو تجارتی بنانے کے طریقوں کی جانچ کے لیے ایک ریسرچ سینڈ باکس بنائے گا جس کو مارکیٹ تک پہنچنے کے لیے کافی زیادہ وقت اور گہری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ کم از کم ایک ڈیپٹیک ری ایکٹر کو شروع کیا جائے گا۔
  • اسٹیٹ  انوویشن مشن(ایس آئی ایم) ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک مضبوط اختراع اور کاروباری ماحول کی تعمیر میں مدد کرنے کے لیے جو ان کی طاقت کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ایس آئی ایم نیتی آیوگ کے اسٹیٹ سپورٹ مشن کا ایک جزو ہوگا۔
  • انٹر نیشنل انوویشن کولابریشن پروگرام ہندوستان کے اختراعات اور انٹرپرینیورشپ ماحولیاتی نظام کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کے لیے ہے۔ اس کے تحت چار شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے: (a) سالانہ عالمی ٹنکرنگ اولمپیاڈ (b) ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ 10 دو طرفہ، کثیر الجہتی مصروفیات کی تخلیق (c) علمی شراکت دار کے طور پر، اقوام متحدہ کی عالمی دانشورانہ املاک تنظیم (ڈبلیو آئی پی او) کو اے آئی ایم کے ماڈل اور اس کے پروگراموں (اے ٹی ایل، اے آئی سی) کو عالمی جنوب کے ممالک تک پھیلانے میں مدد کرنا اور (d) ہندوستان کے لیے جی 20 کا اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کی تشکیل۔

دو پروگراموں کے تحت آؤٹ پٹ (ملازمتیں، مصنوعات اور خدمات)کے معیار کو بہتر بنانے کا ہدف:

  • انڈسٹریل ایکسلریٹر پروگرام جو کہ ترقی یافتہ اسٹارٹ اپس کی پیمائش میں صنعت کی شمولیت کو بڑھاتا ہے۔ اہم شعبوں میں کم از کم 10 انڈسٹری ایکسلریٹر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ میں بنائے جائیں گے۔
  • اٹل سیکٹرل انوویشن لانچ پیڈس (اے ایس آئی ایل) پروگرام مرکزی وزارتوں میں آئی ڈیکس جیسے پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیےانضمام اور اہم صنعتی شعبوں میں اسٹارٹ اپس سے  خریداری۔ اہم وزارتوں میں کم از کم 10 لانچ پیڈ بنائے جائیں گے۔

 

  • The Atal Sectoral Innovation Launchpads (ASIL) program to build iDEX-like platforms in central ministries for integrating and procuring from startups in key industry sectors. Minimum 10 launchpads will be built across key ministries.
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study

Media Coverage

Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،4 جنوری 2025
January 04, 2025

Empowering by Transforming Lives: PM Modi’s Commitment to Delivery on Promises