محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے 4800 کروڑ روپئے کی مالی تخصیص کے ساتھ مالی برس 2022-23 سے 2025-26 کے لیے مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم ’’فعال مواضعات پروگرام‘‘ (وی وی پی) کو منظوری  دے دی ہے۔

اس اسکیم کا مقصد شمالی سرحد پر واقع مواضعات کے بلاکوں کی جامع ترقی  کے ذریعہ شناخت شدہ سرحدی مواضعات میں سکونت پذیر افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔ اس سے لوگوں کو سرحدی علاقوں کے ان کے آبائی مقامات پر بسے رہنے کے لیے حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس کے علاوہ ان مواضعات سے نقل مکانی کے معاملات کو روکنے میں مدد ملے گی اور سرحدوں پر سلامتی کا نظام بہتر ہوگا۔

یہ اسکیم ملک کے شمالی سرحدی علاقے کی چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے  کے 19 اضلاع اور 46 سرحدی بلاکوں میں لازمی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرمایہ فراہم کرائے گی، جس سے مبنی بر شمولیت نمو کی حصولیابی اور سرحدی علاقوں میں آبادی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس پروگرام میں پہلے مرحلے کے تحت 663 مواضعات کو شامل کیا جائے گا۔

اس اسکیم کا مقصد شمالی سرحد کے سرحدی مواضعات کے مقامی قدرتی انسانی اور دیگر وسائل پر مبنی معاشی محرکات کی شناخت اور انہیں ترقی دینا ہے۔  اس کے علاوہ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے توسط سے نوجوانوں اور خواتین کی اختیارکاری ، سماجی صنعت کاری کے توسط سے  ’’ہب اینڈ اسپوک ماڈل‘‘ پر نمو کے مراکز کی ترقی، مقامی ثقافت ، روایتی علم اور ورثے کے فروغ کے ذریعہ سیاحت کے مضمرات کو بروئے کار لانا،  اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں، کوآپریٹیوز، سیلف ہیلپ گروپوں، این جی اوز، وغیرہ کے توسط سے ’’ایک گاؤں- ایک پروڈکٹ‘‘ کے تصور پر پائیدار ماحولیاتی زرعی کاروبار کی ترقی بھی اس اسکیم کے مقاصد میں شامل ہیں۔

فعال گاؤں عملی منصوبے گرام پنچایتوں کی مدد سے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ وضع کیے جائیں گے۔ مرکزی اور ریاستی اسکیموں کے 100 فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

اہم نتائج جنہیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، ان میں بارہ ماسی چلنے والی سڑکوں کے ساتھ کنکٹیویٹی، پینے کا پانی، چوبیسو گھنٹے ساتوں دن بجلی – شمسی اور ہوائی توانائی پر توجہ مرکوز کی جائے گی، موبائل اور انٹرنیٹ کنکٹیویٹی۔ سیاحتی مراکز، کثیر المقاصد مراکز اور صحت  چاق و چوبند رہنے کے مراکز شامل ہیں۔

سرحدی علاقہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ اوورلیپ کی صورت پیدا نہیں ہوگی۔ 4800 کروڑ روپئے کے بقدر کی مالی تخصیص میں سے 2500 کروڑ روپئے سڑکوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.