انیس ہزار اکتالیس 19,041 کروڑ روپے کی حد تک وایبلٹی گیپ فنڈنگ سپورٹکو 16 ریاستوں میں پی پی پی ماڈل کے تحت بھارت نیٹ کے نفاذ کے لئے منظوری دی گئی
ملک میں باقی تمام ریاستوں/ مرکزی خطوں کا احاطہ کرنے کے لئے بھارت نیٹ رابطے میں توسیع کے لئے بھی منظوری دی گئی

نئی دہلی30 جون 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ملک کی 16 ریاستوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ  کے ذریعہ بھارت نیٹ کے نفاذ کی ترمیمی حکمت عملی کو منظور کیا۔ بھارت نیٹ کو اب مذکورہ ریاستوں میں  گرام پنچایت (جی پی) سے باہر کے تمام آباد دیہات تک وسعت دی جائے گی۔ نظر ثانی شدہ حکمت عملی میں مراعات یافتگان کے ذریعہ بھارت نیٹ کے قیام، اپ گریڈیشن ، آپریشن ، دیکھ ریکھ  اور استعمال بھی شامل ہیں۔ ان مراعات یافتگان کا انتخاب مسابقتی بین الاقوامی بولی لگانے کے عمل کے ذریعہ ہوگا۔ مذکورہ بالا پی پی پی ماڈل کے لئے منظور شدہ زیادہ سے زیادہ وا ئبلٹی گیپ فنڈنگ ​​ 19,041 کروڑروپےہے۔

کابینہ کی منظوری کے تحت آج جن ریاستوں کا احاطہ کیا گیا ہے ان کے نام  کیرالہ، کرناٹک، راجستھان، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، منی پور، میزورم، تری پورہ، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش ہیں۔ایک اندازے کے مطابق گرام پنچایت سمیت 3.61 لاکھ دیہات کا احاطہ کیا جائے گا۔

کابینہ نے باقی ریاستوں اور مرکزی خطوں کے تمام آباد گاووں کا احاطہ کرنے کے لئے بھارت نیٹ میں توسیع کی اصولی منظوری بھی دی ہے۔ محکمہ ٹیلی مواصلات ان (باقیماندہ) ریاستوں / مرکزی خطوں کے لئے  الگ طریق عمل اختیار کرے گا۔

پی پی پی ماڈل آپریشن ، دیکھ ریکھ ، استعمال اور آمدنی پیدا کرنے کے لئے نجی شعبے کی کارکردگی کا فائدہ اٹھائے گا اور توقع کی جارہی ہے کہ اس کے نتیجے میں بھارت نیٹ سے تیزی سے پھیلے گا۔ منتخب کردہ مراعات یافتہ (نجی شعبے کے پارٹنر) سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ خدمات کی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) کے مطابق قابل اعتماد ، تیز رفتار براڈ بینڈ خدمات فراہم کریں گے۔ قابل اعتماد معیار، تیز رفتار براڈ بینڈ کے حامل تمام دیہاتوں تک بھارت نیٹ کی پہنچ میں توسیع سے مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کی پیش کردہ ای سروسز تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔ اس سے آن لائن تعلیم ، ٹیلی میڈیسن ، ہنر مندی ، ای کامرس اور براڈ بینڈ کے دیگر اطلاق کو بھی ممکن بنایا جا سکے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ مختلف ذرائع سے آمدنی ہو گی جن میں براڈ بینڈ کنکشن کے انفرادی اور اجتماعی  پھیلاؤ ، ڈارک فائبر کی فروخت ، موبائل ٹاوروں کا فائبرائزیشن ، ای کامرس وغیرہ شامل ہیں۔

دیہی علاقوں میں براڈ بینڈ کا پھیلاؤ ڈیجیٹل رسائی کے دیہی اور شہری فرق کو ختم کردے گا اور ڈیجیٹل انڈیا سامنے لانے کے مقصد کے حصول کو تیز کردے گا۔ براڈ بینڈ کے قیام اور پھیلاؤ سے بھی توقع کیجاتی ہے کہ براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور آمدنی میں اضافہ ہو گا۔ جن ریاستوں میں پی پی پی ماڈل کا تصور کیا گیا ہے ، وہ رسائی کی آزادانہ سہولت فراہم کریں گی۔

بھارت نیٹ پی پی پی ماڈل صارفین کیلئے درج ذیل سازگار فوائد سامنے لائے گا:

(ا) صارفین کے لئے  نجی شعبے کے پرووائڈر کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال؛

(ب) صارفین کے لئے اعلی سطح اور معیار کی خدمات؛

(ج) نیٹ ورک کی تیز تر تعیناتی اور صارفین کو فوری کنکشن کی فراہمی

(د) خدمات کے لئے مسابقتی محصولات؛

(ہ)  تیز رفتار براڈ بینڈ پر مختلف قسم کی خدمات بشمول اوور ٹاپ (او ٹی ٹی) خدمات اور صارفین کو پیش کئے جانے والے پیکجوں کے ایک حصے کے طور پر ملٹی میڈیا خدمات، اور

(و) تمام آن لائن خدمات تک رسائی۔

ٹیلی کام کے اس اہم بنیادی ڈھانچے میں پی پی پی ماڈل ایک نئی پہل ہے۔ نجی شعبے کے پارٹنر سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایکوئٹی سرمایہ لگائے اور سرمایہ کے اخراجات اور آپریشن کے علاوہ  نیٹ ورک کی دیکھ ریکھ  کے رُخ پر وسائل میں اضافہ کرے۔ اس طرح دیکھا جائے تو پی پی پی ماڈل برائے بھارت نیٹٹ کارکردگی ، خدمات کے معیار، صارفین کے تجربے اور نجی شعبے کی مہارت، انٹرپرینیورشپ اور ڈیجیٹل انڈیا کے حصول میں تیزی لانے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ یہ فائدے عوامی رقم کی خاطرخواہ بچت کے علاوہ ہوں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets with Crown Prince of Kuwait
December 22, 2024

​Prime Minister Shri Narendra Modi met today with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait. Prime Minister fondly recalled his recent meeting with His Highness the Crown Prince on the margins of the UNGA session in September 2024.

Prime Minister conveyed that India attaches utmost importance to its bilateral relations with Kuwait. The leaders acknowledged that bilateral relations were progressing well and welcomed their elevation to a Strategic Partnership. They emphasized on close coordination between both sides in the UN and other multilateral fora. Prime Minister expressed confidence that India-GCC relations will be further strengthened under the Presidency of Kuwait.

⁠Prime Minister invited His Highness the Crown Prince of Kuwait to visit India at a mutually convenient date.

His Highness the Crown Prince of Kuwait hosted a banquet in honour of Prime Minister.