Quoteایف ڈی آئی پالیسی میں ترمیم ایک آتم نر بھر بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے کی گئی ہے جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیش کیا ہے
Quoteاب، خلائی شعبے کو مقررہ ذیلی شعبوں/سرگرمیوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے آزاد کر دیا گیا ہے
Quoteایف ڈی آئی پالیسی میں اصلاحات سے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی، جس سے ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ ہوگا اور اس طرح سرمایہ کاری، آمدنی اور روزگار کے فروغ میں مدد ملے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے خلائی شعبے سے متعلق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)پالیسی میں ترمیم کو منظوری دے دی۔ اب،سیٹلائٹس کے ذیلی شعبے کو تین مختلف سرگرمیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہر اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مقررہ حدود ہیں۔

انڈین اسپیس پالیسی 2023 کو ایک وسیع، جامع اور متحرک فریم ورک کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا تھا تاکہ خلائی شعبے میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو بہتر نجی شراکت کے ذریعے کھولنے کے وژن کو نافذ کیا جا سکے۔ مذکورہ پالیسی کا مقصد خلائی صلاحیتوں کو بڑھاکر خلا ء میں پھلتی پھولتی تجارتی موجودگی؛ ٹکنالوجی کی ترقی کے ڈرائیور کے طور پر جگہ کا استعمال کریں اور متعلقہ علاقوں میں حاصل کردہ فوائد؛ بین الاقوامی تعلقات کو آگے بڑھانا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان خلائی ایپلی کیشنز کے موثر نفاذ کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دیناہے۔

موجودہ ایف ڈی آئی پالیسی کے مطابق، ایف ڈی آئی کو صرف حکومت کے منظورشدہ کے راستے سے ہی سیٹلائٹس کے قیام اور آپریشن کی اجازت ہے۔ انڈین اسپیس پالیسی2023 کے تحت ویژن اور حکمت عملی کے مطابق، مرکزی کابینہ نے مختلف ذیلی شعبوں/سرگرمیوں کے لیے آزادانہ ایف ڈی آئی کی حد مقرر کرتے ہوئے خلائی شعبے  کے تعلق سے ایف ڈی آئی پالیسی  کونرم کیا ہے۔

خلائی محکمہ نے اندرونی اسٹیک ہولڈرز جیسےآئی این- اسپیس ، اسرو اور این ایس آئی ایل کے ساتھ ساتھ کئی صنعتی اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشورہ کیا۔این جی ای نے سیٹلائٹ اور لانچ گاڑیوں کے شعبوں میں صلاحیتیں اور مہارت تیار کی ہے۔ بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ساتھ، وہ مصنوعات کی نفاست، عالمی سطح پر آپریشنز اور عالمی خلائی معیشت میں بڑھے ہوئے حصہ کو حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

مجوزہ اصلاحات خلائی شعبے میں ایف ڈی آئی پالیسی کی دفعات کو آزادانہ طور پر داخلے کا راستہ بتا کر اور سیٹلائٹس، لانچ وہیکلز اور اس سے منسلک سسٹمز یا سب سسٹمز میں ایف ڈی آئی کے لیے وضاحت فراہم کرتے ہوئے، خلائی جہاز کو لانچ کرنے اور وصول کرنے کے لیے اسپیسپورٹس کی تخلیق اور خلائی نظام سے متعلقہ اجزاء کی تیاری کے لیے کوشاں ہیں۔

فوائد:

ترمیم شدہ ایف ڈی آئی پالیسی کے تحت خلائی شعبے میں 100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت  دی گئی ہے۔ ترمیم شدہ پالیسی کے تحت آزادانہ داخلے کے راستوں کا مقصد ممکنہ سرمایہ کاروں کو خلا میں ہندوستانی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے۔

ترمیم شدہ پالیسی کے تحت مختلف سرگرمیوں کے لیے داخلے کا راستہ درج ذیل ہے:

  1. خودکار راستے کے تحت 74فیصد تک:سیٹلائٹ مینوفیکچرنگ اور آپریشن، سیٹلائٹ ڈیٹا پروڈکٹس اور گراؤنڈ سیگمنٹ اور یوزر سیگمنٹ۔ 74فیصد سے زیادہ یہ سرگرمیاں حکومتی راستے کے تحت ہیں۔
  2. خودکار راستے کے تحت 49فیصد تک:لانچ گاڑیاں اور اس سے وابستہ نظام یا ذیلی نظام، خلائی جہاز کو لانچ کرنے اور وصول کرنے کے لیے اسپیسپورٹس کی تخلیق۔ 49فیصد سے زیادہ یہ سرگرمیاں حکومتی راستے کے تحت ہیں۔
  3. خودکار راستے کے تحت 100فیصد تک:سیٹلائٹ، زمینی حصے اور صارف طبقہ کے لیے اجزاء اور نظام / ذیلی نظاموں کی تیاری۔

نجی شعبے کی اس بڑھتی ہوئی شراکت سے روزگار پیدا کرنے، جدید ٹیکنالوجی کو جذب کرنے اور اس شعبے کو خود کفیل بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے ہندوستانی کمپنیوں کو عالمی ویلیو چین میں ضم ہونے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، کمپنیاں ملک کے اندر اپنی مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کرنے کے قابل ہو جائیں گی جس سے حکومت کے ‘میک ان انڈیا (ایم آئی آئی)’ اور ‘آتم نر بھر بھارت’ اقدامات کی حوصلہ افزائی  ہوگی ۔

 

  • SHIVAM SHARMA January 13, 2025

    🪷
  • Jahangir Ahmad Malik December 20, 2024

    ❣️🙏🏻❣️🙏🏻❣️🙏🏻❣️🙏🏻❣️
  • Mithilesh Kumar Singh November 30, 2024

    Jay Sri Ram
  • Indumati Nayak November 03, 2024

    जय श्री राम 🙏🙏🙏🪔🪔🪔🪔🙏🙏🙏
  • Devendra Kunwar October 14, 2024

    BJP
  • B Pavan Kumar October 13, 2024

    great 👍
  • Shashank shekhar singh September 29, 2024

    Jai shree Ram
  • Rajaram September 26, 2024

    JAI SREE RAM BHARATHAMATHA KI JAI 🌷🌷🌷
  • Himanshu Adhikari September 18, 2024

    Jai hooo
  • ओम प्रकाश सैनी September 11, 2024

    Ram ram ji
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Khadi products witnessed sale of Rs 12.02 cr at Maha Kumbh: KVIC chairman

Media Coverage

Khadi products witnessed sale of Rs 12.02 cr at Maha Kumbh: KVIC chairman
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
India will always be at the forefront of protecting animals: PM Modi
March 09, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi stated that India is blessed with wildlife diversity and a culture that celebrates wildlife. "We will always be at the forefront of protecting animals and contributing to a sustainable planet", Shri Modi added.

The Prime Minister posted on X:

"Amazing news for wildlife lovers! India is blessed with wildlife diversity and a culture that celebrates wildlife. We will always be at the forefront of protecting animals and contributing to a sustainable planet."