وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ، مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) اور پنشن یافتگان کے لئے مہنگائی راحت (ڈی آر) کے ایک اضافی قسط کی منظوری دی ہے، جو یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہے اوربنیادی تنخواہ / پنشن کے موجودہ 50 فیصد شرح پر 3 فیصد (3فیصد) اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اضافہ بڑھتی قیمتوں کے خلاف معاوضے کے طور پر ہے۔
یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے، جو ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔ ڈی اے اور ڈی آر دونوں کے حساب سے خزانے پر مشترکہ اثر 9,448.35 کروڑ روپے سالانہ ہوگا۔
اس سے تقریبا 49.18 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 64.89 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ ملے گا۔