وزیر اعظم مودی مہاراشٹرا کے سولاپور میں سڑک، ہاؤسنگ، آبی سپلائی سے متعلق پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔
یاؤسنگ کے شعبے کو تقویت: وزیر اعظم مودی مہاراشٹرا میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 30,000 مکانات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

نئی دہلی، 8 جنوری 2019، وزیراعظم جناب نریندر مودی کل مہاراشٹر میں شولا پور کا دورہ کریں گے وہ متعدد ترقیادتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

نئی دہلی، 8 جنوری 2019، وزیراعظم جناب نریندر مودی کل مہاراشٹر میں شولا پور کا دورہ کریں گے وہ متعدد ترقیادتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Route Layout of Four Laning of Solapur-Tuljapur-Osmanabad section

وزیراعظم پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 30 ہزار مکانوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے بنیادی طور پر کچرا چننے والوں، رکشا چلانے والے، کپڑے کی ملوں میں کام کرنے والوں، بیڑھی بنانے والوں وغیرہ جیسے غریب بے گھر لوگوں کو فائدہ ہوگا۔اس پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 1811.33 کروڑ روپے ہے جس میں سے مجموعی طور پر 750 کروڑ روپے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ بطور امداد فراہم کی جائے گی

سووچھ بھارت مشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وزیراعظم شولا پور میں زیر زمین سیوریج سسٹم اور تین سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس سے اس شہر کے سیور کوریج میں اضافہ ہوگا اور شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنے گی۔ یہ موجودہ نظام کی جگہ لے گا یہ اے ایم آر یو ٹی (امرت) مشن کے تحت بنائے جارہے ٹرنک سیوروں کو بھی جوڑے گا۔

وزیراعظم شولا پور اسمارٹ سٹی میں علاقے پر مبنی ترقی کے ایک جزو کے طور پر پانی کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے والے مشترکہ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم اجانی ڈیم سے شولا پور سٹی تک پینے کے پانی کی سپلائی میں اضافہ کرنے والے پروجیکٹ اور امرت مشن کے تحت زیر زمین سیوریج سسٹم کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ان پروجیکٹوں کے لئے منظور شدہ رقم 244 کروڑ روپے ہے۔ توقع ہے کہ اس پروجیکٹ سے سروس ڈلیوری کی صورتحال میں قابل ذکر بہتری آئے گی اور ٹکنالوجی کی مدد سے عوامی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اس سے مدد ملے گی۔

وہ شہر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کا اس شہر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ 16 اگست 2014 کو اپنے پہلے دورے میں انہوں نے قومی شاہراہ نمبر 9 کے شولا پور۔ مہاراشٹر/ کرناٹک بارڈر سیکشن کو چار لین میں بدلے جانے کی کام کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور 765 کے وی صلاحیت کے شولا پور۔ رائے چور پاور ٹرانسمیشن لائن کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India