بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے مشترکہ طور پر آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے وزراء کے گروپ کے ساتھ کنکٹیوٹی، توانائی، تجارت، صحت، زراعت، سائنس، سیکورٹی اور لوگوں کے تبادلے میں علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سمیت مختلف شعبوں پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انہوں نے اقتصادی اور سماجی ترقی کے انجن کے طور پر، بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے ایک پرامن، خوشحال، لچکدار اور محفوظ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی خطہ کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا اعادہ کیا اور ہندوستان کی پڑوسی پہلے اور مشرقی نقطہ نظر کی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ، خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے لیے، اپنے ساگر وژن میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے تھائی لینڈ کو ستمبر میں منعقد ہونے والی آئندہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی چوٹی کانفرنس کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
Glad to meet BIMSTEC Foreign Ministers. Discussed ways to strengthen regional cooperation, including connectivity, energy, trade, health, agriculture, science, security and people-to-people exchanges. Conveyed full support to Thailand for a successful Summit.@BimstecInDhaka pic.twitter.com/fJ9yvtYyXE
— Narendra Modi (@narendramodi) July 12, 2024