.1وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم نومبر 2021 کو گلاسگو میں منعقد سی او پی-26 عالمی رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم جناب بورس جانسن سے ملاقات کی۔

.2 وزیر اعظم نے پی ایم جانسن کو سی او پی-26 کے کامیاب انعقاد اور ماحولیاتی تبدیلی میں تخفیف اور موافقت کیلئے عالمی اقدامات میں چیمپئن بننے میں ان کی ذاتی قیادت کیلئے مبارکباد دی۔انہوں نے آئی ایس اے اور سی ڈی آر آئی کے تحت مشترکہ اقدامات سمیت ماحولیاتی فائننس ،ٹیکنالوجی اختراع اور موافق گرین ہائیڈروجن ،قابل تجدید ذرائع اور صاف ٹیکنالوجی پر برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کےعزم کا اعادہ کیا ۔

.3 دونوں وزرائے اعظم نے روڈ میپ 2030 کی ترجیحات خاص طور پر تجارت اور معیشت ،تعلقات عامہ ،صحت ،دفاع اور سلامتی کے شعبوں کے نفاذ کا جائزہ لیا ۔انہوں نے آزاد تجارتی معاہدہ کے مذاکرات کی شروعات کیلئے کئے گئے اقدامات سمیت تجارتی شراکت داری  میں اضافے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

.4 دونوں لیڈروں نے افغانستان ،انسداد ہشت گردی ،ہند بحر الکاہل خطہ ،سپلائی چین میں لچیلا پن اور کووڈ کے بعد عالمی معیشت کے ابھرنے سمیت علاقائی اور عالمی چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

.5 وزیر اعظم نے بھارت میں جلد وزیر اعظم جانسن کے خیر مقد م کیلئے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."