وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنگلورو میسور ایکسپریس وے کرناٹک کی ترقی کی رفتار میں اہم کردار ادا کرے گا۔
جناب مودی سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کی سلسلے وار ٹویٹس کا جواب دے رہے تھے جس میں وزیر موصوف نے بتایا کہ بنگلورو میسور ایکسپریس وے پروجیکٹ کی تعمیر کا مقصد شری رنگ پٹنہ، کورگ، اوٹی اور کیرالہ جیسے علاقوں تک رسائی کو بہتر بنانا اور اس کے ذریعہ ان کی سیاحت کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ کے تحت این ایچ-275 کا ایک حصہ بھی آتا ہے، اس میں چار ریل اوور برج، نو اہم پل، 40 چھوٹے پل، اور 89 انڈر پاس اور اوور پاسز بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’ایک اہم کنیکٹیویٹی پروجیکٹ جو کرناٹک کی ترقی کی رفتار میں تعاون کرے گا۔‘‘
An important connectivity project which will contribute to Karnataka’s growth trajectory. https://t.co/9sci1sVSCB
— Narendra Modi (@narendramodi) March 10, 2023