وزیر اعظم جناب نریندرمودی کو عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی عزت مآب وزیراعظم شیخ حسینہ کی طرف سے 18ویں لوک سبھا کے لیے ہوئے انتخابات میں این ڈی اے کی فتح پر تہنیتی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ ان پہلے غیر ملکی رہنماؤں میں شامل تھیں جنہوں نے وزیر اعظم کو مبارکباد دی جو دونوں رہنماؤں کے درمیان گرم جوشی اور ذاتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
دونوںرہنماؤں نے وکست بھارت 2047 اور اسمارٹ بنگلہ دیش 2041 کے ویژن کے حصول کے لیے ملی نئی تائید کے تحت تاریخی اور قریبی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔
انہوں نے پچھلی دہائی میں دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں میں حاصل کی گئی نمایاں بہتری کو تسلیم کیا اور تمام شعبوں میں تبدیلی لانے والے تعلقات کو مزید بڑھانے کا اظہار کیا، جن میں اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری، توانائی کے تحفظ ، کنیکٹوٹی ، ڈیجیٹل روابط اور عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔
I thank Prime Minister Sheikh Hasina for her warm wishes. India and Bangladesh share historic relations, which have seen unprecedented growth in the last decade. I look forward to working together to further strengthen our people-centric partnership. @BDMOFA
— Narendra Modi (@narendramodi) June 5, 2024