انہوں نے گزشتہ دہائی میں دوطرفہ تعلقات میں نمایاں کامیابیوں کا اعتراف کیا
دونوں رہنما مسلسل مضبوط شراکت داری کے منتظر ہیں

وزیر اعظم جناب نریندرمودی کو عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی عزت مآب وزیراعظم شیخ حسینہ  کی طرف سے 18ویں لوک سبھا کے لیے ہوئے انتخابات میں این ڈی اے کی فتح پر تہنیتی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ ان پہلے غیر ملکی رہنماؤں میں شامل تھیں جنہوں نے وزیر اعظم کو مبارکباد دی جو دونوں رہنماؤں کے درمیان گرم جوشی اور ذاتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

دونوںرہنماؤں نے وکست بھارت 2047 اور اسمارٹ بنگلہ دیش 2041 کے ویژن کے حصول کے لیے ملی نئی تائید کے تحت تاریخی اور قریبی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

انہوں نے پچھلی دہائی میں دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں میں حاصل کی گئی نمایاں بہتری کو تسلیم کیا اور تمام شعبوں  میں تبدیلی لانے والے تعلقات کو مزید بڑھانے کا اظہار کیا، جن میں اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری، توانائی کے تحفظ ، کنیکٹوٹی ، ڈیجیٹل روابط اور عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi