آسٹریلیاکی امورخارجہ وخواتین کی وزیرعزت مآب مارس پائنے اور وزیردفاع عزت مآب پیٹر ڈٹن نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے وزارتی سطح کے دوجمع دو مذاکرات کے اختتام کے فورا بعد آج وزیراعظم جناب نریندرمودی سے خیرسگالی کے طورپر ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے دوجمع دو مذاکرات کے دوران کارآمد بات چیت کے لیے آسٹریلیاکی سرکردہ شخصیات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک اعتبار سے ہم خیال ہونے کا غماز ہے ۔
میٹنگ کے دوران کئی امورپر تبادلہ خیال ہوا ، جس میں دوطرفہ اسٹریٹجک اور اقتصادی تعاون میں توسیع کے امکانات ، بھارت بحرالکاہل خطہ کے تئیں دونوں ملکوں کا یکساں نقطہ نظر اور دونوں فریقوں کے درمیان انسانی پل کی شکل میں آسٹریلیا میں بھارتی برادری کی بڑھتی ہوئی اہمیت شامل ہیں ۔
وزیراعظم نے پچھلے سال دونوں ملکوں کےدرمیان قائم وسیع اسٹریٹجک شراکت داری کوتیزی سے آگے بڑھانے میں وزیراعظم جناب اسکاٹ موریسن کے رول کو سراہا۔انھوں نے وزیراعظم موریسن کو اپنی سہولت کے مطابق جلد ازجلد بھارت کے دورے پر آنے کے لیے مدعو کیا۔