نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش کی سال بھر کی تقریبات کے حصے کے طور پر انڈیا گیٹ پر نیتا جی کا ایک عظیم الشان مجسمہ نصب کیا جائے گا
January 21st, 07:46 pm
نئی دہلی:21 جنوری،2022۔عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش کی یاد میں سال بھر کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر حکومت نے انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ایک عظیم الشان مجسمہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرینائٹ سے بنا یہ مجسمہ ہماری آزادی کی جدوجہد میں نیتا جی کی بے پناہ شرکت کے لیے ایک مناسب خراجِ تحسین ہوگا اور یہ ملک کے لئے ان کی احسان مندی کی علامت ہوگا۔ جب تک مجسمہ کا کام مکمل نہیں ہو جاتاہے نیتا جی کا ہولوگرام مجسمہ اسی جگہ پرموجود رہے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23جنوری 2022 کو شام 6 بجے انڈیا گیٹ پر نیتا جی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ایک بڑا مجسمہ انڈیا گیٹ پر نصب کیا جائے گا:وزیراعظم نریندر مودی
January 21st, 03:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کا ایک بڑا مجسمہ انڈیا گیٹ پر نصب کیا جائے گا۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے بڑے مجسمے کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے وزیراعظم 23 جنوری 2022 کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر نیتاجی کے ہولوگرام مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔آزادی کے امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی اُور، پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 20th, 10:31 am
پروگرام میں ہمارے ساتھ وجود لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا جی، راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا جی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب کشن ریڈی جی، بھوپیندر یادو جی، ارجن رام میگھوال جی، پرشوتم روپالا جی اور جناب کیلاش چودھری جی، راجستھان اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر جناب گلاب چند کٹاریہ جی، برہما کماریز کے ایگزیکٹیو سکریٹری راج یوگی مرتینوجے جی، راج یوگنی بہن موہنی جی، بہن چندریکا جی، برہماکماریز کی دیگر سبھی بہنیں، خواتین و حضرات اور یہاں موجود سبھی سادھک و سادھکائیں!’’آزادی کے امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی اور‘‘ کے قومی آغاز کی تقریب میں ،وزیراعظم کا کلیدی خطاب
January 20th, 10:30 am
’’آزادی کے امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی اور‘‘ کے قومی آغاز کی تقریب میں ،وزیراعظم نے کلیدی خطاب کیا۔ انہوں نے برہم کماریوں کے سات اقدامات کا آغاز بھی کیا۔ لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا ، راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا، راجستھان کے وزیراعلیٰ جناب اشوک گہلوت، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، مرکزی وزراء جناب جی کرشنا ریڈی، جناب بھوپندر یادو، جناب ارجن رام میگھوال، جناب پرشوتم روپالا اور جناب کیلاش چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔PM Interacts with Young Artificial Limbs Beneficiaries
April 27th, 06:05 pm
PM Interacts with Young Artificial Limbs Beneficiaries