لوگوں نے من کی بات کو جو پیار دیا ہے وہ غیر معمولی ہے: وزیر اعظم مودی

May 28th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنوں کو نمسکار ! ایک بار پھر، 'من کی بات' میں آپ کا بہت بہت خیر مقدم ہے ۔ اس بار 'من کی بات' کا یہ ایپیسوڈ دوسری صدی کا آغاز ہے۔ پچھلے مہینے ہم سب نے اس کی خصوصی صدی منائی تھی ۔ آپ کی شرکت اس پروگرام کی سب سے بڑی قوت ہے، 100ویں ایپیسوڈ کے نشر ہونے کے وقت ایک طرح سے پورا ملک ایک دھاگے میں بندھ گیا تھا۔ہمارے صفائی ورکر بھائی بہن ہوں یا الگ الگ شعبوں کی اہم شخصیات ، ’ من کی بات ‘ نے سب کو ساتھ لانے کا کام کیا ہے۔ آپ سب نے 'من کی بات' کے لیے جو قربت اور پیار دکھایا ہے وہ بے مثال ہے اور جذباتی کر دینے والا ہے۔ جب 'من کی بات' نشر ہوئی تو اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ٹائم زونز میں کہیں شام ہو رہی تھی اور کہیں رات ہو چکی تھی، اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے 100ویں ایپیسوڈ کو سننے کے لیے وقت نکالا ۔ میں نے ہزاروں میل دور نیوزی لینڈ کی وہ ویڈیو بھی دیکھی ، جس میں ایک سو سال کی بزرگ ماتا جی اپنا آشیرواد دے رہی ہیں ۔ 'من کی بات' پر ملک اور بیرون ملک سے لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے تعمیری تجزیہ بھی کیا ہے۔ لوگوں نے اس بات کی تعریف کی ہے کہ 'من کی بات' میں صرف ملک اور اہل وطن کی کامیابیوں کی ہی بات کی جاتی ہے۔ میں ایک بار پھر اس آشیرواد کے لیے پورے احترام کے ساتھ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں سے یووا سنگم کے دوسرے مرحلے کے لیے اندراج کرنے کی اپیل کی

April 07th, 11:15 am

مرکزی وزیر برائے تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کے ایک ٹویٹ کا اشتراک کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛