جاپان کے سابق وزیر اعظم عزت مآب جناب یوشی ہدے سوگا نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
May 24th, 01:30 pm
جاپان کے سابق وزیر اعظم عزت مآب جناب یوشی ہدے سوگا نے 24 مئی ، 2022 ء کو ٹوکیو میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔حقائق نامہ: کواڈ رہنماؤں کی چوٹی ملاقات
September 25th, 11:53 am
نئی دہلی 25 ستمبر 2021: 24ستمبر کوصدر بائیڈن نے چار ملکوں کے رہنماؤں آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن ، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ، اور جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہائیڈ سوگا کی وائٹ ہاؤس میں اولین ذاتی طور پر شرکت والی سربراہ کانفرنس کی میز بانی کی۔ رہنماؤں نے 21 ویں صدی کی آزمائشوں پر ہمارے تعلقات کو عمیق بنانے اور عملی تعاون کو آگے بڑھانے والے بلند عزائم سے بھر پور اقدامات پیش کئے: ان آزمائشوں کا تعلق عالمی وبا کوویڈ 19 کے خاتمے ، بشمول پیداوار میں اضافے اور محفوظ اور مؤثر ویکسین تک رسائی؛ اعلی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے؛آب و ہوا کے بحران کا مقابلہ کرنے؛ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں ، خلائی اور سائبرسیکیوریٹی پر شراکت اور ہمارے تمام ممالک میں نسلِ آئندہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے سے ہے۔کواڈ رہنماؤں کا مشترکہ بیان
September 25th, 11:41 am
نئی دہلی:25ستمبر،2021۔ہم، آسٹریلیا، بھارت, جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں نے آج ذاتی طور پر پہلی بار ‘‘کواڈ’’کے طور پر ملاقات کی۔ مشترکہ سلامتی اور خوشحالی-ایک آزاد اور کھلا بھارت-بحرالکاہل، جو کہ جامع اور لچکدار بھی ہے۔ ہماری آخری ملاقات کو صرف چھ ماہ گزرے ہیں۔ مارچ کے بعد سے کووڈ 19 وبا نے مسلسل عالمی مصیبتوں کو جنم دیا ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی کے بحران میں تیزی آئی اور علاقائی سلامتی پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوچکی ہے، جو ہمارے تمام ممالک کو انفرادی طور پر اور ایک ساتھ آزما رہی ہے۔تاہم ہمارا باہمی تعاون ناقابل تسخیر ہے۔بھارت۔امریکہ دو فریقی ملاقات کے دوران وزیر اعظم مودی کا افتتاحی خطبہ
September 24th, 11:48 pm
محترم صدر، سب سے پہلے تو میں دوستانہ اور گرمجوشانہ طریقے سے ہم سب بھارتی وفد کا استقبال کرنے کے لئے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تا ہوں۔ 2016 میں، اور 2014 میں بھی مجھے آپ سے تفصیلی بات کرنے کا موقع حاصل ہوا تھا۔ اور اس وقت آپ نے بھارت۔ امریکہ کے تعلقات کو لےکر، آپ کا جو ویژن ہے، جس کا آپ نے الفاظ کے ذریعہ اظہار کیا تھا، وہ واقعی بہت ہی حوصلہ افزا تھا اور آج آپ بطور صدر اس ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے جو کوششیں کر رہے ہیں، پہل قدمیاں کر رہے ہیں، اس کا میں خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم مودی نے جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا کے ساتھ بارآور گفت و شنید کا اہتما کیا
September 24th, 03:45 am
وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے واشنگٹن ڈی سی میں بارآور گفت و شنید کا اہتمام کیا۔ دونوں قائدین نے تجارتی اور ثقافتی روابط کو مہمیز کرنے کے طریقہ کار سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیالات کیے۔وزیراعظم کاامریکہ کے دورہ پر روانہ ہونے سے قبل بیان
September 22nd, 10:37 am
میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ یو ایس اے کے صد ر عزت مآب جوبائیڈن کی دعوت پر 22 تا 25 ستمبر 2021 امریکہ کا دورہ کروں گا۔وزیراعظم نے ٹوکیواولمپک کے لئے جاپان کے وزیراعظم کو نیک خواہشات پیش کیں
July 23rd, 01:17 pm
نئی دہلی23؍جولائی:وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سگا سے ٹوکیو اولمپکس 2020کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔اےایم اے، احمدآباد میں زین گارڈن اور کائزین اکادمی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے ذریعہ کی گئی تقریر کا متن
June 27th, 12:21 pm
زین گارڈن اور کائزین اکادمی کے افتتاح کا یہ موقع بھارت ۔ جاپان تعلقات کی سادگی اور جدیدیت کی علامت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جاپانی زین گارڈن اور کائزین اکادمی کا یہ قیام، بھارت اور جاپان کے درمیان تعلقات کو اور مضبوطی فراہم کرے گا، ہمارے شہریوں کو اور زیادہ قریب لائے گا۔ خاص طور سے، میں ہیوگو پری۔فیکچر کے قائدین کا، میرے قریبی دوست گورنر محترم ایدو توشیجو کو خصوصی طور پر اس وقت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گورنر ایدو 2017 میں بذاتِ خود احمد آباد آئے تھے۔ احمد آباد میں زین گارڈن اور کائزین اکادمی کے قیام میں ان کا اور ہیوگو انٹرنیشنل ایسو سی ایشن کا بیش قیمتی تعاون رہا ہے۔ میں انڈو ۔ جاپان فرینڈشپ ایسو سی ایشن آف گجرات کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بھارت۔جاپان تعلقات کو توانائی فراہم کرنے کے لئے مسلسل غیر معمولی کام انجام دیے ہیں۔ جاپان انفارمیشن اینڈ اسٹڈی سینٹر بھی اس کی ایک مثال ہے۔وزیر اعظم نے اے ایم اے، احمد آباد میں زین گارڈن اور کیزن اکیڈمی کا افتتاح کیا
June 27th, 12:20 pm
نئی دہلی۔ 27 جون وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اے ایم اے ، احمد آباد میں زین گارڈن اور کیزن اکیڈمی کا افتتاح کیا۔کواڈ لیڈروں کی پہلی ورچوئل میٹنگ
March 11th, 11:23 pm
نئی دہلی، 12 مارچ2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن ، جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدی سوگا اور امریکہ کے صدر جوزف آر بائڈن کے ساتھ، 12 مارچ 2021 کوورچوئلی منعقد ہونے والی پہلی لیڈروں کی ’چہار رخی طریقہ کار کی سربراہ کانفرنس‘ میں شرکت کریں گے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم عالی جناب سوگا یوشی ہیدے کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی
March 09th, 08:13 pm
نئی دہلی، 09 مارچ 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم عالی جناب سوگا یوشی ہیدے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم محترم سوگا یوشی ہِدے کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
September 25th, 02:40 pm
وزیر اعظم نے ، وزیر اعظم سوگا کو جاپان کا وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور اُن کے مقاصد کے حصول میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں ۔وزیراعظم نے یوشی ہیڈے سوگا کوجاپان کا وزیراعظم مقرر کئے جانے پر مبارک باد پیش کی
September 16th, 11:45 am
نئی دہلی ، 16ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب یوشی ہیڈے سوگا کو جاپان کا وزیراعظم مقرر کئے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔