وزیر اعظم بھونیشور میں 30 نومبر سے 1 دسمبر تک پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز/ انسپکٹر جنرلز کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے
November 29th, 09:54 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر سے 1 دسمبر 2024 تک ریاستی کنونشن سینٹر، لوک سیوا بھون، بھونیشور، اڈیشہ میں ڈائریکٹر جنرلز/انسپکٹر جنرل آف پولیس 2024 کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم نے ڈومینیکا کے وزیراعظم سے ملاقات کی
November 21st, 09:29 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے بھارت-کیرکوم سربراہی اجلاس کے موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب روزویلٹ اسکریٹ سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے سینٹ لوسیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
November 21st, 10:13 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے20 نومبر کو دوسرے ہندوستان- کیریکوم سربراہ اجلاس کے موقع پر سینٹ لوسیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فلپ جے پیئرکے ساتھ نتیجہ خیز گفتگو کی ۔دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
November 21st, 02:15 am
میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ
November 21st, 02:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:نائیجیریا میں ہندوستانی برادری کی تقریب میں وزیر اعظم کے انگریزی خطاب کا اردو ترجمہ
November 17th, 07:20 pm
آج، آپ نے ابوجا میں واقعی ایک شاندار ماحول بنایا ہے۔ کل شام سے سب کچھ دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں ابوجا میں نہیں بلکہ ہندوستان کے کسی شہر میں ہوں۔ آپ میں سے بہت سے لوگ لاگوس، کانو، کڈونا اور پورٹ ہارکورٹ سے ابوجا کا سفر کیا ہے، مختلف مقامات سے آتے ہیں، اور آپ کے چہروں کی چمک، آپ کی توانائی اور جوش و خروش، یہاں آنے کے لیے آپ کی بے تابی کو ظاہر کرتا ہے۔ میں بھی آپ سے ملنے کے اس موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہا تھا۔ آپ کی محبت اور پیار میرے لیے انمول خزانہ ہیں۔ آپ کے درمیان رہنا، آپ کے ساتھ وقت گزارنا، یہ لمحات زندگی بھر میری یادوں میں نقش رہیں گے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نائیجیریا میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
November 17th, 07:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نائیجیریا کے ابوجا میں ہندوستانی برادری کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستانی برادری کی طرف سے خصوصی گرمجوشی اور جوش و خروش کے ساتھ ان کا شاندار استقبال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی برادری سے ملنے والی محبت اور دوستی ان کے لیے بہت بڑا سرمایہ ہے۔سی-295ایئر کرافٹ فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب
October 28th, 10:45 am
عالی مرتبت پیڈرو سانچیز، گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ جی، وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر جی،یہاں کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، اسپین اور ریاستی حکومت کے وزراء، ایئر بس اور ٹاٹا ٹیم کے سبھی ساتھی، خواتین وحضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اسپین کے وزیر اعظم جناب پیڈرو سانچیز نے گجرات کے وڈودرا میں سی-295 طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے ٹاٹا ایئر کرافٹ کمپلیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا
October 28th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اسپین کے وزیر اعظم مسٹر پیڈرو سانچیز نے آج گجرات کے وڈودرا میں ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں C-295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئرکرافٹ کمپلیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا جائزہ بھی لیا۔آج، دنیا بھر کے لوگ بھارت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
October 27th, 11:30 am
ساتھیو، ہر دور میں ہندوستان کو کسی نہ کسی چیلنج کا سامنا رہا ہے اور ہر دور میں غیر معمولی ہندوستانی پیدا ہوئے جنہوں نے ان چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ آج کی ’من کی بات‘ میں میں دو ایسے ہی عظیم جانبازوں کے بارے میں بات کروں گا جن کے پاس ہمت اور دور اندیشی تھی۔ ملک نے ان کی 150ویں سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 31 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد بھگوان برسا منڈا کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 15 نومبر سے شروع ہوگا۔ ان دونوں عظیم روحوں کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا نقطۂ نظر ایک ہی تھا، صرف ایک ہی ’ملک کی وحدت‘۔خلائی شعبے کی اصلاحات سے قوم کے نوجوانوں کو فائدہ ہوا ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
August 25th, 11:30 am
آج، ایک بار پھر، ہم ملک کی کامیابیوں اور اہل وطن کی اجتماعی کوششوں کی بات کریں گے۔ 21ویں صدی کےہندوستان میں بہت کچھ ہو رہا ہے جو وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر 23 اگست کو ہم وطنوں نے پہلا قومی خلائی دن منایا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے یہ دن ضرور منایا ہوگا۔ ایک بار پھر چندریان -3 کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال اس دن چندریان -3 نے شیو شکتی پوائنٹ پر چاند کے جنوبی حصے پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔ ہندوستان اس قابل فخر کارنامے کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔وزیر اعظم کے دفتر نے یوگا کا 10 واں عالمی دن منایا
June 21st, 02:26 pm
وزیر اعظم کے دفترمیں آج صبح یوگا کا 10 واں عالمی دن منایا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، سینئر افسران اور دیگر افرادنےاس یوگا اجلاس میں حصہ لیا۔سری نگر میں ڈل جھیل نے اس سال کے یوگا کے دن کے پروگرام کے لیے ایک شاندار ماحول فراہم کیا: وزیر اعظم
June 21st, 02:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس سال کے یوگا کے دن کے پروگرام کی جھلکیاں مشترک کی ہیں۔سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا پریکٹیشنرز سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 21st, 12:58 pm
آج جو منظر ہے وہ ایک ایسا منظر ہے جو پوری دنیا کے ذہنوں میں زندہ رہے گا۔ اگر بارش نہ ہوتی تو شاید اتنی توجہ مبذول نہ ہو پاتی جتنی بارش کے باوجود ہوئی ہےاور جب سری نگر میں بارش ہوتی ہے تو سردی بھی بڑھ جاتی ہے۔ مجھے سویٹر بھی پہننا پڑا۔ تم لوگ یہیں کے ہو، تم اس کے عادی ہو، تمہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن بارش کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہوئی، ہمیں اسے دو تین حصوں میں تقسیم کرنا پڑا۔ اس کے باوجود عالمی برادری کو یہ جاننا چاہیے کہ یوگا کی خود اور معاشرے کے لیے کیا اہمیت ہے، یوگا زندگی کا فطری رجحان کیسے بن سکتا ہے۔ جس طرح دانت صاف کرنا ایک معمول بن جاتا ہے، بالوں کو سنوارنا ایک باقاعدہ معمول بن جاتا ہے، اسی طرح یوگا جب آسانی سے زندگی میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ ایک فطری عمل بن جاتا ہے، اور یہ ہر لمحہ فائدے دیتا رہتا ہے۔سری نگر، جموں و کشمیر میں بین الاقوامی یوگا ڈے، 2024 کے موقع پر وزیراعظم نے ڈل جھیل پر یوگا پریکٹیشنرز سے خطاب کیا
June 21st, 11:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ڈل جھیل پر سری نگر کے شہریوں سے خطاب کیا۔وزیراعظم نے سری نگر کی ڈل جھیل میں یوگا کے شوقینوں کے ساتھ سیلفی کے لیے پوز دیا
June 21st, 11:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے سری نگر میں ڈل جھیل پر یوگا کے عالمی دن کے پروگرام کے موقع پر یوگا کے شائقین کے ساتھ سیلفیز شیئر کیں۔یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر جموں و کشمیر میں سرینگرمیں وزیراعظم کےخطاب کا متن
June 21st, 06:31 am
یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مجھےیوگ اورریاضت کی سرزمین کشمیر میں آنے کی خوش بختی حاصل ہوئی ہے ۔ کشمیراور سرینگرکا یہ ماحول ، یہ توانائی اوراحساس یوگ سے ہمیں جو قوت ملتی ہے ، سرینگرمیں ہم اسے محسوس کررہے ہیں ۔ میں ملک کے سبھی لوگوں کو ، دنیا کے کونے کونے میں یوگ کررہے لوگوں کو کشمیر کی سرزمین سے یوگ کے دن کی مبارکباد دیتاہوں ۔سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا کے عالمی دن 2024 پر وزیر اعظم کا خطاب
June 21st, 06:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن (آئی وائی ڈی) کی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کی اور یوگا سیشن میں حصہ لیا۔وزیر اعظم 20 اور 21 جون کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
June 19th, 04:26 pm
وزیر اعظم سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں 20 جون کو شام 6 بجے کے قریب‘نوجوانوں کو بااختیار بنانے، جموں و کشمیر کی تبدیلی’ کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم جموں و کشمیر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ زراعت اس سے منسلک سیکٹروں کے (جے کے سی آئی پی) میں مقابلہ جاتی بہتری کے پروجیکٹ کا بھی آغاز کریں گے۔بہار کے راجگیرمیں نالندہ یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 19th, 10:31 am
مجھے تیسری میعاد کے لیے حلف لینے کے بعد پہلے 10 دنوں کے اندر نالندہ جانے کا موقع ملا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے، میں اسے ہندوستان کی ترقی کے سفر کے لیے ایک اچھی علامت کے طور پر دیکھتا ہوں۔ نالندہ، یہ صرف ایک نام ہی نہیں ہے بلکہ نالندہ ایک پہچان ہے، ایک اعزاز ہے۔ نالندہ ایک قدر ہے، نالندہ ایک منتر ہے، فخر ہے، ایک کہانی ہے۔ نالندہ سچائی کا اعلان ہے کہ آگ کی لپیٹوں میں کتابیں بھلے ہی جائیں ، لیکن آگ کی لپیٹ ان کو نہیں مٹاسکتی ۔ نالندہ کی تباہی نے ہندوستان کو اندھیروں سے بھر دیا تھا۔ اب اس کی بحالی ہندوستان کے سنہری دور کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔