مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 20th, 11:45 am
ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب
September 20th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔یاوتمال، مہاراشٹر میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 28th, 05:15 pm
مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس جی، وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، اسٹیج پر موجود دیگر تمام سینئر معززین۔ آج ملک کے دیگر حصوں سے ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ہے، میں انہیں بھی یہاں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے ایوت محل میں 4900 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا
February 28th, 05:03 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے ایوت محل میں ریل، سڑک اور آبپاشی سے متعلق 4900 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ انھوں نے پروگرام کے دوران پی ایم کسان اور دیگر اسکیموں کے تحت فوائد بھی جاری کیے۔ وزیر اعظم نے پورے مہاراشٹر میں ایک کروڑ آیوشمان کارڈوں کی تقسیم کا بھی افتتاح کیا اور او بی سی زمرے کے مستحقین کے لیے مودی آواس گھرکل یوجنا کا افتتاح کیا۔ انھوں نے دو ٹرین خدمات کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ وزیر اعظم نے ایوت محل شہر میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کا بھی افتتاح کیا۔ ملک بھر سے کسان بڑی تعداد میں اس تقریب سے جڑے ہوئے تھے۔India needs a farmer friendly and agriculture friendly government that will address the concerns of the farmers: Narendra Modi during 'Chai Pe Charcha'
March 20th, 03:00 pm
India needs a farmer friendly and agriculture friendly government that will address the concerns of the farmers: Narendra Modi during 'Chai Pe Charcha'