بھارت ٹیکس 2024، نئی دہلی میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 26th, 11:10 am
کابینہ میں میرے ساتھی، پیوش گوئل جی، درشنا جردوش جی، مختلف ممالک کے سفیر، سینئر سفارت کار، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے افسران، فیشن اور ٹیکسٹائل کی دنیا سے وابستہ تمام دوست، نوجوان کاروباری، طلباء، ہمارے بنکر اور ہمارے کاریگر۔ دوستو، خواتین و حضرات!بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے بھارت ٹیکس میں آپ سب کو مبارکباد!آج کا یہ انعقاد اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ بھارت کے دو سب سے بڑے نمائشی مراکز، بھارت منڈپم اور یشوبومی میں بہ یک وقت ہو رہا ہے۔ آج 3 ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان... 100 ممالک سے تقریباً 3 ہزار خریدار... 40 ہزار سے زیادہ تجارتی زائرین... اس ایونٹ سے ایک ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ ایونٹ ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پوری ویلیو چین کو ایک ساتھ آنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا
February 26th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا، جو کہ ملک میں منعقد ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے عالمی ٹیکسٹائل پروگرام میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا۔ہماچل پردیش کے لیپچامیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 12th, 03:00 pm
یہ بھارت ماتا کی جئےکے نعرے کی گونج، یہ ہندوستانی فوجوں اور سیکورٹی افواج کی بہادری کا یہ اعلان، یہ تاریخی سرزمین، اور دیوالی کا یہ مقدس تہوار۔ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے، یہ ایک شاندار اتحاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اطمینان اور خوشی سے معمور یہ لمحہ میرے، آپ اور ہم وطنوں کے لیے دیوالی کی نئی روشنی لائے گا۔ جب میں آپ سب کے ساتھ، تمام ہم وطنوں کے ساتھ، سرحد سے، آخری گاؤں سے، جسے میں اب پہلا گاؤں کہتا ہوں، وہاں ہماری سیکورٹی فورسز تعینات ہیں،ان کے ساتھ دیوالی منا رہا ہوں، تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی بہت خاص ہوجاتی ہے۔ میری طرف سے ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے لیپچا میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی
November 12th, 02:31 pm
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے تیوہار کا امتزاج اور جوانوں کی ہمت و بہادری کی ستائش کی بازگشت ملک کے ہر شہری کے لیے آگہی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے بھارت کے سرحدی علاقوں ، جو ملک کے آخری گاؤں ہے اور جنہیں اب پہلا گاؤں سمجھا جاتا ہے، کے جوانوں کو دیوالی کی نیک ترین خواہشات پیش کیں۔نئی دہلی میں 9ویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز کی سربراہ کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
October 13th, 11:22 am
میں جی- 20 پارلیمانی اسپیکرز کے سربراہ اجلاس میں آپ سبھی کا 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ سربراہ اجلاس، ایک طرح سے، دنیا بھر سے مختلف پارلیمانی طریقوں کا ایک مہاکمبھ ہے۔ آپ سبھی مندوبین کو الگ الگ پارلیمنٹ میں کام کرنے کے طور طریقوں کا تجربہ کا حاصل ہے۔ اتنے بھرپور جمہوری تجربات کے ساتھ آپ کا ہندوستان آنا ہم سب کے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔وزیراعظم نے 9ویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز سمٹ (پی 20)کا افتتاح کیا
October 13th, 11:06 am
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان کے 140 کروڑ شہریوں کی جانب سے جی20 پارلیمانی اسپیکرس اجلاس میں معززین کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس پوری دنیا کے تمام پارلیمانی طریقوں کا ایک ’مہا کمبھ‘ ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج موجود تمام مندوبین کے پاس مختلف ممالک سے پارلیمانی ڈھانچہ کا تجربہ ہے، جناب مودی نے آج کے پروگرام پر کافی حدتک اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعظم 13 اکتوبر کو 9ویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز سربراہ کانفرنس ( پی 20 ) کا افتتاح کریں گے
October 12th, 11:23 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 اکتوبر ، 2023 ء کو نئی دلّی کے یشوبھومی میں صبح تقریباً 11 بجے 9ویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز سربراہ کانفرنس ( پی 20 ) کا افتتاح کریں گے۔ اس سربراہ اجلاس کی میزبانی بھارت کی پارلیمنٹ ، بھارت کی جی 20 صدارت کے وسیع فریم ورک کے تحت کر رہی ہے۔جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 26th, 04:12 pm
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسرز، مختلف اداروں کے نمائندگان اور میرے نوجوان دوستو! آج، بھارت منڈپم میں موجود لوگوں سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ آن لائن جڑے ہوئے ہیں۔ میں اس پروگرام، جی-20 یونیورسٹی کنیکٹ میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور آپ سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم كا جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل سے خطاب
September 26th, 04:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی كے بھارت منڈپم میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل پروگرام سے خطاب کیا۔ جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اقدام کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان ہندوستان کی جی 20 كی صدارت کی بابت سمجھ پیدا کرنا اور مختلف جی 20 تقریبات میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے۔پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 18th, 11:52 am
یہ موقع ایک بار پھر ملک کے 75 سالہ پارلیمانی سفر کو یاد کرنے اور نئے ایوان میں جانے سے پہلے تاریخ کے ان متاثر کن لمحات اور اہم پلوں کو یاد کرتے ہوئے آگے بڑھنے کایہ موقع ہے، ہم سب اس تاریخی عمارت سے وداع لے رہے ہیں ۔آزادی سے پہلے یہ ایوان امپیریل لیجسلیٹو کونسل کی نشست ہوا کرتا تھا۔ آزادی کے بعد اسے پارلیمنٹ ہاؤس کے طور پر تسلیم کیا گیا۔یہ درست ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی ممبران پارلیمنٹ نے کیا تھا، لیکن ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس عمارت کی تعمیر میں میرے ہم وطنوں کا پسینہ اور محنت صرف ہوئی تھی اور اس پر پیسہ بھی میرے ملک کے لوگوں کا صرف ہواتھا۔وزیر اعظم نے لوک سبھا میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا
September 18th, 11:10 am
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کے 75 سال کے پارلیمانی سفر کو یاد کرنے اور اس کی یاد تازہ کرنے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ کارروائی کو نئی افتتاحی عمارت میں منتقل کیا جائے۔ پرانی پارلیمنٹ کی عمارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ یہ عمارت ہندوستان کی آزادی سے قبل سامراجی قانون ساز کونسل کے طور پر کام کرتی تھی اور اسے آزادی کے بعد ہندوستان کی پارلیمنٹ کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اگرچہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی حکمرانوں نے کیا تھا، لیکن یہ ہندوستانیوں کی محنت، لگن اور پیسہ تھا جس کی وجہ اس نے ترقی کی منزلیں طے کیں۔ ، جناب مودی نے کہا، 75 سال کے سفر میں اس ایوان نے سب سے بہترین طور طریقے اور روایات پیدا کی ہیں، جس میں سب کے تعاون کو دیکھا اور سب نے دیکھا۔ انہوں نے کہا ‘‘ہو سکتا ہے ہم نئی عمارت میں شفٹ ہو رہے ہوں لیکن یہ عمارت آنے والی نسل کو متاثر کرتی رہے گی۔ اس لئے کہ یہ ہندوستانی جمہوریت کے سفر کا ایک سنہری باب ہے’’۔پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے آغاز سے قبل وزیراعظم کا بیان
September 18th, 10:15 am
مون مشن کی کامیابی، چندریان-3 ہمارا ترنگا لہرا رہا ہے۔ شیو شکتی پوائنٹ نئی ترغیب کامرکز بنا ہے، ترنگا پوائنٹ ہمیں فخر سے لبریز کررہا ہے، پوری دنیا میں جب اس طرح کی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو اس کو جدت سے، سائنس سے، ٹکنالوجی سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے ۔اور جب یہ طاقت دنیا کے سامنے آتی ہے تو بھارت کے لئے کئی امکانات، کئی مواقع ہمارے دروازے پر آکر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ جی 20 کی غیر معمولی کامیابی 60 سے زیادہ مقامات پر دنیا بھر کے رہنماؤں کا استقبال، غور و خوص اور ٹرواسپرٹ میں فیڈرل اسٹرکچر کا ایک جیتا جاگتا تجربہ بھارت کی گوناگونیت، بھارت کی خصوصیت ، جی 20 اپنے آپ میں ہماری گوناگونیت کا سلبریشن بن گیا ۔ اور جی 20 میں بھارت اس بات کےلئے ہمیشہ فخر کرے گا کہ گلوبل ساؤتھ کی ہم آواز بنے۔افریقی یونین کو مستقل رکنیت اور جی 20 میں اتفاق رائے سے اعلامیہ۔ یہ ساری باتیں بھارت کے روشن مستقبل کا اشارہ دے رہے ہیں ۔یشو بھومی کو قوم کے نام وقف کرنے اور پی ایم وشوکرما اسکیم کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 17th, 06:08 pm
آج بھگوان وشوکرما کی جینتی ہے۔ یہ دن ہمارے روایتی کاریگروں اور دست کاروں کے لیے وقف ہے۔ میں وشوکرما جینتی پر تمام ہم وطنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج مجھے پورے ملک میں وشوکرما کے لاکھوں ساتھیوں سے جڑنے کا موقع ملا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے، میں نے بہت سے وشوکرما بھائیوں اور بہنوں سے بھی بات کی تھی۔ اور مجھے یہاں آنے میں دیر ہوگئی، کیونکہ میں ان سے باتوں میں مصروف ہوگیا اور نیچے جو نمائش لگی ہے وہ اتنی شاندار ہے کہ وہاں سے نکلنے کا من نہیں کر رہا تھا اور میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اسے ضرور دیکھیں۔ اور مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ مزید 2-3 دن جاری رہے گا، اس لیے میں خاص طور سے دہلی کے لوگوں سے ضرور کہوں گا کہ وہ ضرور دیکھیں۔وزیر اعظم نے دوارکا سیکٹر 21 سے ’یشوبھومی دوارکا سیکٹر 25‘ تک ایئرپورٹ میٹرو ایکسپریس لائن اسٹیشن کی توسیع کا افتتاح کیا
September 17th, 05:01 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یشوبھومی دوارکا سیکٹر 25 میں ، دوارکا سیکٹر 21 سے ’یشوبھومی دوارکا سیکٹر 25‘ کے ایک نئے میٹرو اسٹیشن تک دہلی ایئرپورٹ میٹرو ایکسپریس لائن کی توسیع کا افتتاح کیا۔ نئے میٹرو اسٹیشن کے تین سب وے ہیں – ایک 735 میٹر طویل سب وے جو نمائش کے ہالوں، کنونشن سینٹر، اور سینٹرل ایرینا کو مربوط کرتا ہے؛ دوسرا دوارکا ایکسپریس وے پر اینٹری/ایگزٹ کو مربوط کرتا ہے؛ جبکہ تیسرا میٹرو اسٹیشن کو ’یشوبھومی‘ کے مستقبل کے ایگزیبیشن ہالوں کے داخلی دروازے سے مربوط کرتا ہے۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر – ’یشوبھومی‘ کا پہلا مرحلہ قوم کے نام وقف کیا
September 17th, 12:15 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے دوارکا میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر – ’یشو بھومی‘ کے پہلے مرحلے کو قوم کے نام وقف کیا۔ ‘یشوبھومی‘ میں ایک شاندار کنونشن سینٹر، متعدد نمائشی ہال اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ انھوں نے وشوکرما جینتی کے موقع پر روایتی کاریگروں اور دستکاروں کے لیے ’پی ایم وشوکرما اسکیم‘ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے پی ایم وشوکرما لوگو ، ٹیگ لائن اور پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کسٹمائزڈ اسٹامپ شیٹ، ٹول کٹ ای بکلیٹ اور ویڈیو بھی جاری کی۔ وزیر اعظم نے18 مستحقین میں وشوکرما سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔وزیر اعظم 17 ستمبر کو دوارکا، نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اور ایکسپو سینٹر کے پہلے مرحلے کو ملک کے نام وقف کریں گے
September 15th, 04:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 ستمبر 2023 کو صبح 11 بجے دوارکا، نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر (آئی آئی سی سی) کے پہلے مرحلے کو ملک کے نام وقف کریں گے، جسے ’یشو بھومی‘ کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم دہلی ایئرپورٹ میٹرو ایکسپریس لائن کی دوارکا سیکٹر 21 سے نئے میٹرو اسٹیشن یشو بھومی دوارکا سیکٹر 25 تک توسیع کا بھی افتتاح کریں گے۔