نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یاد میں- وزیراعظم لال قلعہ میں سبھاش چندر بوس میوزیم کا افتتاح کیا

January 23rd, 01:47 pm

نئی دہلی،23 ؍جنوری، جدوجہد آزادی کے ہیرو کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 122 ویں یوم پیدائش پر لال قلعہ میں سبھاش چندر بوس میوزیم کا افتتاح کیا اور انہیں گلہائی عقیدت نذر کئے۔

وزیراعظم لال قلعے میں سبھاش چندر بوس میوزیم کا افتتاح کریں گے

January 22nd, 08:05 pm

نئیدہلی۔23؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 23 جنوری 2019 کو، دہلی کے لال قلعے میں سبھاش چندر بوس میوزیم کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نیتا جی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی کی یادگاروں پر مبنی میوزیم کے افتتاح سے قبل یادگاری کتبے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم یہ میوزیم بھی دیکھیں گے۔ ا س کے ساتھ ہی وزیراعظم لال قلعے کے انڈین آرٹ میوزیم میں یادجلیاں والا میوزیم (پہلی جنگ عظیم اور جلیاں والا باغ کی یادگاروں پر مبنی میوزیم) بھی دیکھیں گے اور درشیہ کلا میوزیم بھی دیکھیں گے۔